زندگی کیسے گزاریں

Mon, 08/21/2017 - 08:41

زندگی گزارنے کے لیے خلقت انسان کے مقصد کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ حقیقی زندگی گزار سکیں۔

زندگی کیسے گذاریں

سوال: میں ایک ۱۹ سال کا جوان ہوں اور جنسی مسائل کا شکار ہوں، کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیسے زندگی گزاروں، کیا کوئی دعا ایسی ہے کہ جس سے میری موت جلدی واقع ہو جائے؟َ
جواب : خداوند متعال نے انسان کو زمین پر اپنا جانشین بنا کر بھیجا ہے [بقره/ 30] اور اس کا معنی یہ ہے کہ ہمارے اندر کچھ ایسی طاقتیں ہیں کہ جن کے ذریعے ہم خود کو ایک بلند مقام تک پہنچا سکتے ہیں اور یہ بات کہ آپ زندگی سے تنگ ہیں تو یہ ایک معمولی چیز ہے، ہر انسان کی زندگی میں مشکلات ہیں اور انسان کا امتحان ہے کہ وہ ان مشکلات کا کیسے سامنا کرتا ہے البتہ اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے اگر انبیاء اور ائمہ (علیھم السلام) کی زندگی کو دیکھے تو ایک آسان زندگی گزار سکتا ہے اور رہی بات آپ کے جنسی مسئلے کی تو اس کا آسان راستہ شادی ہے جب تک آپ شادی نہیں کریں گے تب تک ان مسائل سے بچنا آپ کے لیے سخت ہوگا کیونکہ آپ جوان ہیں اور جب تک شادی نہیں ہوتی تب تک آپ ان امور کی رعایت کریں:
1ـ آلودہ فضا اور آلودہ محفل سے خود کو دور رکھیں۔
2ـ ورزش اور عملی کاموں میں اپنی اضافی طاقت کو خرچ کریں۔
3ـ ایسی تنہائی کہ جس میں برے خیالات کا خدشہ ہو تو اس سے پرھیز کریں۔
4۔ اپنے اندر یہ یقین پیدا کریں کہ ہر جگہ ہرحال میں خدا آپ کو دیکھ رہا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 28