شادی کی عمر

Tue, 07/25/2017 - 05:58

شادی کی اصل عمر منزل شعورہے۔

شادی کی عمر

سوال : شادی کب کرنی چاہیے، میں جب بھی اپنے گھر والوں سے کہتا ہوں تو کہتے ہیں ابھی تمہاری عمر شادی کی نہیں ہے؟
جواب: دیکھیے اسلام میں شادی کے لیے سن معین نہیں ہے بلکہ صفات بتائی گئی ہیں جیسا کہ قرآن میں ارشاد ہوا کہ « وَابْتَلُوا الْيَتَامَىٰ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ فَإِنْ آنَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ ۖ وَلَا تَأْكُلُوهَا إِسْرَافًا وَبِدَارًا أَن يَكْبَرُوا ۚ وَمَن كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ ۖ وَمَن كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ ۚ فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُوا عَلَيْهِمْ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ حَسِيبًا [نساء/6] اور یتیموں کا امتحان لو اور جب وہ نکاح کے قابل ہوجائیں تو اگر ان میں رشید ہونے کا احساس کرو تو ان کے اموال ان کے حوالے کردو اور زیادتی کے ساتھ یا اس خوف سے کہ کہیں وہ بڑے نہ ہوجائیں جلدی جلدی نہ کھاجاؤ ... اور تم میں جو غنی ہے وہ ان کے مال سے پرہیز کرے اور جو فقیر ہے وہ بھی صرف بقدر مناسب کھائے- پھر جب ان کے اموال ان کے حوالے کرو تو گواہ بنالو اور خدا تو حساب کے لئے خود ہی کافی ہے» قرآن کی نگاہ سے شادی کا سن وہی قدرت ہے. «اور (آنَسْتُمْ مِنْهُمْ رُشْداً) اشاره ہے کہ مکمل طور پر رشید ہو، کیونکہ (آنستم) کا ماده (ايناس) ہے جس کا معنی مشاھدہ ہے » (تفسیرنمونه، ج3، ص272) لہذا بلوغ اور عقل کے علاوہ رشد بھی شرط ہے اسی لیے کہا کہ شادی کی عمر مشخص نہیں کیونکہ یہ صفات زیادہ مہم ہیں یہ ہر انسان کی طبیعت سے تعلق رکھتی ہیں کہ کب کون اس مقام تک پہنچتا ہے. شهید مطهری  نے رشد کے معنی یوں کیے ہیں کہ: «رشد یعنی روح کا کمال . مثلا جب بھی کوئی لڑکا یا لڑکی شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ یہ دیکھیں کہ وہ شادی کے حقیقی مقصد کا ادراک کر رہے ہیں یا نہیں اگر اس مقام تک پہنچ جاتے ہیں تو انہیں شادی کر لینا چاہیے.» (امدادهای غیبی در زندگی بشر، ج1، ص100)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آیت الله مکارم شیرازی، تفسیر نمونه، دار الكتب الإسلاميه، چاپ اول، تهران، 1374ش.
مطهری، مرتضی، امدادهای غیبی در زندگی بشر، انتشارات صدرا، 1390.

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 13