نماز میں چادر اوڑھنا

Sun, 08/06/2017 - 11:34

خلاصہ: خواتین کی خوبصورتی حجاب میں ہے اور حجاب ہی ان کی زیبائی ہے۔

نماز میں چادر اوڑھنا

سؤال: کیا نماز میں چادر اوڑھنا ضروری ہے جبکہ ہم گھر میں اکیلے نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اور خدا کوئی نامحرم تھوڑے ہی ہے؟
جواب : احکام الہی میں سے ایک حجاب ہے کہ خدا وند متعال نے خواتین کو شیطانی آلودگیوں سے بچنے کے لیے اور ان کی حفاظت کے لیے ان پر واجب قرار دیا ہے۔
 حضرت امام صا دق (علیہ السلام) نے ارشاد فرمایا کہ : حجاب خاتون کی حفاظت اور پائیداری، اسی طرح اسکی زیبائی کے لیے ہے۔(غرر الحکم،ص۴۰۵)
 حجاب کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت خوبصورتی ہے اور خداوند متعال کو بھی خوبصورتی پسند ہے اور خدا بھی پسند کرتا ہے کہ جب کوئی اس کے سامنے آئے تو ایسے تعظیم کرے جیسے اسے پسند ہے، انسان جب کسی سے ملاقات کے لیے جاتا ہے تو کوشش کرتا ہے کہ جس کے پاس جا رہا ہے وہ جس لباس کو پسند کرتا ہے اسے پہن کر جائے تاکہ وہ اسے دیکھ کر خوش ہوجائے اسی طرح توجہ کرنی چاہیے کہ خدا ہمیں کس لباس میں پسند کرتا ہے تاکہ ھم اس کی حقیقی معنیٰ میں عبادت کر سکیں، اور جب عبادت کرنی ہے تو ایسے عبادت کریں جیسے اس نے کہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
تصنيف غرر الحكم و درر الكلم‏؛ تميمى آمدى، عبد الواحد بن محمد؛ دفتر تبليغات‏؛ قم؛ 1366 ش‏۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 11