امت اسلام کے صدیق اور فاروق

Mon, 08/07/2017 - 08:01

خلاصہ: صدّیق اور فاروق کون ہیں؟ اس سوال کے جواب کو حضرت علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) اور رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی حدیث کی روشنی میں تلاش کرتے ہیں۔

امت اسلام کا صدیق اور فاروق

حضرت علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) اپنے آباء و اجداد ائمہ معصومین (علیہم السلام) سے نقل کرتے ہوئے حضرت علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے ارشاد فرمایا: " لِكُلِّ أُمَّةٍ صِدِّيقٌ وَ فَارُوقٌ وَ صِدِّيقُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَ فَارُوقُهَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ع‏" (عیون اخبار الرضا علیہ السلام، ج۲، ص۱۳)، "ہر امت کا کوئی صدّیق اور فاروق ہے اور اِس امت کے صدّیق اور فاروق علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) ہیں"۔ صدّیق یعنی بہت زیادہ سچ بولنے والا اور فاروق یعنی حق اور باطل کے درمیان فرق ڈالنے والا اور جدا کرنے والا۔ مختلف روایات سے بالکل ثابت ہوتا ہے کہ صدّیق اور فاروق کے القاب رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کو دئیے تھے، کیونکہ آپؑ نے پیغمبر اسلام (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی اور جو کچھ اللہ تعالی کی جانب سے نازل ہوا اس کی دوسرے لوگوں سے پہلے تصدیق کی اور مختلف مقامات پر آپؑ نے حق اور باطل کو ایک دوسرے سے الگ کیا۔ لہذا یہ دو لقب اسی عظیم شخصیت کو عطا ہوئے جس نے کبھی رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کو جھٹلایا نہیں، کیونکہ جھٹلانے والا صدّیق نہیں ہوسکتا اور نہ ہی کبھی حق و باطل کو ملا دیا، کیونکہ حق و باطل کو ملا دینے والا یا ان دونوں کی جگہ کو بدل دینے والا ہرگز فاروق نہیں ہوسکتا، لہذا امیرالمومنین (علیہ السلام) ہی امتِ اسلام کے صدّیق اور فاروق ہیں۔
حوالہ
(عیون اخبار الرضا علیہ السلام، شیخ صدوق، نشر جہان، تہران، ۱۳۷۸ ش)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
18 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 64