ختم نبوت قرآن میں تحریف نہ ہونے پر ایک محکم دلیل

Wed, 07/12/2017 - 07:46

خلاصہ: نبوت کا ختم ہوجانا قرآن میں تحریف نہ ہونے پر بہترین دلیل ہے

ختم نبوت قرآن میں تحریف نہ ہونے پر ایک محکم دلیل

بسم اللہ الرحمن الر حیم
     تمام مسلمانوں کا یہ اعتقاد ہے کہ قرآن بغیر کسی تحریف کے ہمارے ہاتھوں میں پہونچی ہے اس کی ایک دلیل یہ ہے کہ قرآن  اللہ کی جانب سے بھیجے گئے آخری رسول کا معجزہ ہے جو لوگوں کی ہدایت کے لئے بھیجی گئی ہے اسی لئے اس میں تحریف کا نہ ہونا ضروری ہے کیونکہ اگر قرآن میں تحریف ہوگئی تو وہ لوگوں کے گمراہ ہونے کا سبب بن جائیگی اگر ایسا ہوا تو ضروری ہے کہ دوسرے پیغمبر آئے تاکہ لوگوں کو گمراہی سے نجات دلائیں اور یہ موضوع یعنی دوسرے پیغمبر کا آنا رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) کی خاتمیت سے تعارض رکھتا ہے اسی لئے ضروری ہے کہ قرآن میں تحریف نہ ہو تاکہ دوسرے پیغمبر کے آنے کی ضرورت نہ ہو۔
     خداوند متعال حکیم ہے، اس نے قرآن کو لوگوں کی ہدایت کے لئے نازل کیا ہے اگر رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی خاتمیت کو مدّ نظر رکھتے ہوئی یہ مانا جائے کہ قرآن میں تحریف ہوئی ہے تو خدا پر یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو گمراہی سے نکانے کے لئے دوسرے پیغمبر بھیجے جو آنے والے نہیں ہیں، اور اگر کوئی دوسرے پیغمبر نہ آئے تو لوگ بغیر کسی قصور کے  گمراہ ہوجائینگے اور یہ چیز اللہ کی حکمت کے خلاف ہے[قرآن‏‌شناسى، ج۱، ص:۱۹۴]۔
*آیت‌ الله‌ مصباح یزدی، مؤسسه آموزشى وپژوهشى امام خمينى‏،۱۳۸۰ش.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22