قرآن میں تحریف کے نہ ہونے پر تاریخی دلیل

Wed, 07/12/2017 - 07:31

خلاصہ: رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی تأکید اور مسلمانوں کا قرآن سے ہمیشہ منسلک رہنا قرآن کے تحریف نہ ہونے پر ایک دلیل

قرآن میں تحریف کے نہ ہونے پر تاریخی دلیل

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     قرآن میں تحریف نہ ہونے کے بارے میں علماء اور دانشمندوں نے بہت زیادہ دلیلوں کو پیش کیا ہے جس میں سے ایک تاریخی اعتبار سے قرآن کا متواتر ہونا ہے، قرآن کے نزول سے اس زمانے تک ہر دور میں مسلمانوں نے ہزاروں کی تعداد میں قرآن کو ایک دوسرے کے لئے نقل کیا ہے اور وہ لوگ اس بات کی طرف متوجہ تھے کہ قرآن جس طرح رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) پر نازل ہوئی ہے اسی طرح اس کی تلاوت کریں، اس بات پر کچھ دلیل جو حسب ذیل ہیں:
۱۔ عرب کا حافظہ اور ان کا قرآن سے لگاؤ اس کی فصاحت اور بلاغت کی وجہ سے ہے۔
۲۔ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی جانب سے قرآن کی تلاوت، کتابت، حفظ، اور اسے جمع کرنے کے بارے میں تأکید، جس کی وجہ سے لوگوں کو قرآن سے بہت زیادہ انسیت تھی۔
۳۔ مسلمانوں کے نزدیک قرآن کا مقدس ہونا اس طریقہ سے کہ اس میں کوئی بھی تغیر کے بارے میں بہت زیادہ حساس تھے[قرآن‌شناسی، ج۱،ص۱۹۳]۔
     کیونکہ قرآن ہر نسل میں متواتر طریقہ سے پہونچی ہے یہ اس میں تحریف نہ ہونے پر سب سے بہترین دلیل ہے۔
*آیت‌الله‌ مصباح یزدی، موسسه آموزشى وپژوهشى امام خمينى‏، ۱۳۸۰ش.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33