امام صادق(علیہ السلام )نے مفضل بن عمر جعفی کوفی سے فرمایا :دماغ کی اہمیت کیا ہے ؟
دماغ انسانی جسم کا مرکز ہے انسان کا ہر جز دماغ سے مرتبط ہے اگر سب موانع ہٹ جائیں اور تم دماغ کو دیکھ سکو، تو تب تم سمجھو گے کہ کتنی دقت سے اسے خالق نے بنایا ہے اور اس کا جسم سے کیا تعلق ہے جیسے ہی جسم کے کسی کو چھوا جائے تو یہ کیسے محسوس کرتا ہے اور کتنی تیزی سے اس حصے کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اسے جسم میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے اور کیا تم جانتے ہو کہ اس کے کتنے موانع ہیں اور اسی طرح اس کے اوپر ایک ایسا مضبوط خول چڑھا دیا ہے کہ جو اسے ہر اعتبار سے محفوظ کیے ہوئے ہے اور پھر اس خول کے اوپر بالوں کی کھال ہے کہ جو اسے سردی اور گرمی سے بچاتی ہے پس کونسی ذات ہے کہ جس نے اسے اتنی دقت سے تیار کیا ہے ہاں وہ خدا وندمتعال کی ذات ہے۔
جعفی کوفی، مفضل بن عمر، توحید المفضل، ص 64، قم، داورى، چاپ سوم، بیتا.
Add new comment