دوست، امام صادق(علیہ السلام) کی نطر میں

Sat, 07/08/2017 - 10:16

خلاصہ: اچھے دوست میں یہ خوبیاں ہونی چاہئے۔

دوست، امام صادق(علیہ السلام) کی نطر میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     انسان اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی اور مسرت کا احساس کرتا ہے اور اس کے ساتھ رہ کر ایک تازگی اور طاقت  کا پیدا کرتا ہے، انسان کی طبیعت میں ہے کہ اس کے لئے کوئی دوست ہو اگر انسان کا کوئی دوست نہ ہو تو وہ اس دنیا میں تنھا ہوکر رہ جاتا ہے لیکن ایک انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے لئے ایک اچھے اور نیک دوست کا انتخاب کرے کیونکہ انسان اپنے دوستوں کی ہی وجہ سے اچھا یہ برا بنتا ہے اسی لئے دوست کے انتخاب کے لئے انسان کو بہت ہوشیار ہونا چاہئے تاکہ وہ اسے گمراہی اور ضلالت  کی طرف لیکر نہ جائے امام صادق(علیہ السلام) اس کی طرف اس طرح اشارہ فرمارہے ہیں: «الْإِخْوَانُ ثَلَاثَةٌ : فَوَاحِدٌ كَالْغِذَاءِ الَّذِي يُحْتَاجُ إِلَيْهِ كُلَّ وَقْتٍ فَهُوَ الْعَاقِلُ وَ الثَّانِي فِي مَعْنَى الدَّاءِ وَ هُوَ الْأَحْمَقُ وَ الثَّالِثُ فِي مَعْنَى الدَّوَاءِ فَهُوَ اللَّبِيب‏؛  دوست تین قسم کے ہوتے ہیں: ایک دوست وہ ہے جو کھانے کے طرح ہوتا ہے ہر وقت اس کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ایک عقلمند دوست ہے، دوسرا دوست ایک بیماری کی طرح ہوتا ہے وہ بیوقوف دوست ہے اور تیسرا دوست انسان کی دوا کی طرح ہے جو اس کی بیماریوں کو دور کرتا ہے اور  یہ روشن فکر دوست ہے»[بحار الانوار، ج۷۵، ص۲۳۸]۔
*محمد باقر مجلسی، دار احیاء التراث العربی، بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42