امام صادق(علیہ السلام) کی نظر میں ہردن کا محاسبہ

Sat, 07/08/2017 - 10:27

خلاصہ: ہمیں ہر روز کا محاسب کرنا ضروری ہے۔

امام صادق(علیہ السلام) کی نظر میں ہردن کا محاسبہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ایک تاجر اس وقت اپنے کاروبار میں ترقی کرتا ہے جب وہ ہر روز اپنی تجارت کے بارے میں حساب و کتاب کرتا ہے اور یہ جانتا ہو کہ کس چیز میں اس کا فائدہ ہے اور کس چیز میں اس کا نقصان اگر وہ ان چیزوں کو نہیں جانیگا تو یقنا اسے اس تجارت میں نقصان ہوگا اور اس کا سارا سرمایہ برباد ہوجائیگا، اسی طرح انسان کی زندگی ہے اگر انسان کو یہ نہ معلوم ہو کہ کونسی چیز میں اس کا فائدہ  ہے اور کس چیز میں اس کا نقصان تو یقینا وہ نقصان اٹھانے والا ہوگا، لیکن اگر ہر روز وہ اپنا حساب و کتاب کرے اور جو چیز اس کی ترقی کا باعث اسے اور اچھی طریقہ سے انجام دینے کی کوشش کریگا اور جس چیز سے اسے نقصان ہورہا ہے اس سے دوری اختیار کرہگا تو وہ یقینا خدا کا حقیقی بندہ بن کر اس دنیا سے رخصت ہوگا جس کے بارے میں امام صادق(علیہ السلام) اس طرح فرمارہے ہیں«يَا ابْنَ جُنْدَب‏! ٍ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ يَعْرِفُنَا أَنْ يَعْرِضَ عَمَلَهُ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَ لَيْلَةٍ عَلَى نَفْسِهِ فَيَكُونَ مُحَاسِبَ نَفْسِهِ فَإِنْ رَأَى حَسَنَةً اسْتَزَادَ مِنْهَا وَ إِنْ رَأَى سَيِّئَةً اسْتَغْفَرَ مِنْهَا لِئَلَّا يَخْزَى يَوْمَ الْقِيَامَة؛ اے جندب کے بیٹے! ہر وہ مسلمان جو ہمارے حق کی معرفت رکھتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ روزانہ اپنے اعمال کو اپنے لئے پیش کرے اور ان کا حساب و کتاب کرے اگر اپنے اعمال میں کوئی نیکی دیکھے تو اس میں اور اضافہ کرے اور اگر اپنے اعمال میں کوئی برائی دیکھے تو اس سے توبہ کرے تاکہ قیامت کے دن ذلیل اور حقیر شمار نہ ہو»[بحارالانوار،ج، ۷۵، ۲۷۹]۔
*محمد باقر مجلسی، دار احیاء التراث العربی، بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 26