سالگرد انقلاب اسلامی
اب یہ سوال پیدا ہو تا ہے کہ اگرہم فرانس اور روس کے انقلابوں کا نام عظیم انقلاب رکھیں تو اسلامی انقلاب کا کیا نام رکھیں؟ اگر اسلامی انقلاب ایک حقیقی انقلاب ہے توفرانس اور روس میں رونما ہونے والی چیز کا کیا نام رکھا جائے؟ بظاہر اسکاچیل کاکہنا حق ہے کہ: فرانس اور روس کے انقلاب آگئے اور ایجاد نہیں کئے گئے۔ ایران کا اسلامی انقلاب آیا نہیں بلکہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایجاد کیا گیا، وہ بھی نہ سادگی میں بلکہ تمام ملک کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بھر پور کوششوں،قدرتمند رہبری اور دسیوں ہزارانقلاب کے عاشقوں کی عظیم قربا نیوں کی بھاری قیمت اداکرکے۔
سماجی طاقت،ا ن سرگرم سماجی گروہوں سے تشکیل پاتی ہے جو مشترک ا قدار اور عقائد کی بنیادوں پر آپس میں نزدیک ہوتے ہیں۔ جب سیاسی طاقت ان کے ا قدار اور مطالبات کو پورا کرنے کی توانائی یا ارادہ نہیں رکھتی ہے ،تو سماجی گروہ اس سے مأیوس ہو کر ایسے رہبر یارہبروں کی تلاش کرتے ہیں جو ان کے نظریات اور مطالبات کو پورا کرسکیں ۔سماجی طاقت کی ایجاد میں ،تین بنیادی رکن قابل تشخیص ہیں: عوام،رہبری اور آئیڈیا لوجی ۔
امام خمینی (رہ) اپنی مرجعیت اور رہبریت سے بھی گریزاں تھے جیسا کہ اپ نے اس سلسلہ میں فرمایا « خدا کی قسم میں نے اپنی مرجعیت اور رہبریت کیلئے ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھایا لیکن اگر یہ ذمہ داری مجھ تک آپہونچے تو پھر اپنے وظیفہ کے تحت اس سے پرھیز نہیں کروں گا اور اپنے وظیفہ کے تحت عمل کروں گا » ۔ (۱)