قرآنی سورے

سوره مریم کا مختصر جائزه
04/28/2022 - 18:56

سوره مریم قرآن کی 19ویں اور مکی سورتوں میں سے ہے اور 16ویں پارے میں واقع ہے اس سورے میں حضرت مریم کی داستان نقل ہوئی ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "سوره مریم" رکھا گیا ہے اس سورت کا اصلی پیغام بشارت اور انتباہ ہے جسے حضرت زکریا، حضرت یحیی، حضرت ابراہیم، حضرت موسی اور حضرت عیسی کی داستان کے ضمن میں بیان کیا گیا ہے قیامت اور اس کی کیفیت، خدا کے صاحب اولاد ہونے کی نفی اور شفاعت سے مربوط مسائل اس سورے میں ذکر ہونے والے دیگر موضوعات ہیں۔

سوره کهف کا مختصر جائزه
04/27/2022 - 14:01

سوره کَہفْ قرآن مجید کی 18ویں اور ترتیب نزول کے اعتبار سے 69ویں اور مکی سورتوں میں سے ہے جو 15ویں اور 16ویں پارے میں واقع ہے کہف، غار کو کہا جاتا ہے اور اس سورت کو یہ نام اس لئے دیا گیا ہے کہ اس میں اصحابِ کہف کا تذکرہ آیا ہے اس سورت میں لوگوں کو یہ نصیحت بھی کی گئی ہے کہ وہ حق پر عقیدہ رکھیں اور نیک اعمال انجام دیں اسی طرح سوره کہف میں یہ وضاحت بھی ہوئی ہے کہ اللہ تعالی کی کوئی اولاد نہیں ہے.

سوره اسراء کا مختصر جائزه
04/25/2022 - 19:01

سوره اسراء میں  معراج رسول(ص)کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے یہ سجدوں کی حامل چودہ سورتوں میں چوتھے نمبر پر ہے اور سات مسبحات میں پہلے نمبر پر ہے مسبحات وہ سورتیں ہیں جن کا آغاز خدا کی تسبیح وتقدیس سے ہوتا ہے،اس سورت کا آغاز حضرت محمد(ص) کے [جسمانی/روحانی) معراج اور اسراء کے بیان سے ہوتا ہے اور اسی بنا پر اسے سوره اسراء کہا جاتا ہے،اس کا دوسرا نام سبحان ہے کیونکہ یہ پہلی سورت ہے جو ذات باری تعالی کی تقدیس و تنزیہ اور تسبیح اور ہر عیب و نقص سے اس کے مبرّا ہونے کے اعلان کے ساتھ لفظ سبحان سے شروع ہوئی ہےاس سورت کا تیسرا نام بنی اسرائیل ہے کیونکہ اس کا اہم ترین مضمون و محتوا بنی  اسرائیل کی سبق آموز داستان ہے ۔

سوره نحل کا مختصر جائزه
04/24/2022 - 16:58

اس سورت کو نحل اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں نحل(شہد کی مکھی) اور اس پر خدا کے الہام کی طرف اشارہ ہے خدا کی نعمتوں کا ذکر، معاد اور توحید کے دلائل اور عظمت خدا کی طرف اشارہ اس سورت میں پیش کردہ دیگر موضوعات ہیں سوره نحل عدل، احسان، ہجرت اور جہاد کی تلقین کرتی ہے اور ظلم و ستم اور عہد شکنی سے منع کرتی ہے.

سوره ابراهیم کا مختصر جائزه
04/19/2022 - 19:48

سوره ابراہیم، قرآن کی چودھویں اور مکی سورت ہے یہ سورت تیرھویں پارے میں ہے اس سورت میں حضرت ابراہیم(ع)کے اسم، داستان اور دعاؤں کا ذکر ہے اور اسی سبب اسے ابراہیم کا نام دیا گیا ہے، سوره ابراہیم کا اصل موضوع توحید، قیامت کی توصیف، حضرت ابراہیم(ع) کی داستان اور آپ کے ہاتھوں کعبہ کی تعمیر ہے اس سورت میں اسی طرح حضرت موسیٰ(ع)، قوم بنی اسرائیل، حضرت نوح(ع)، قوم عاد اور ثمود کی داستانیں بھی ذکر کی گئی ہیں۔

سوره یُوسُف کا مختصر جائزه
04/14/2022 - 17:00

حضرت یوسف(ع)کے واقعے کو احسن القصص کے عنوان سے بیان کرنے کی وجہ سے اس سورت کا نام «یوسف» رکھا گیا ہے حضرت یوسف(ع) کا قصہ ہی ایسا قصہ ہے جو اول سے آخر تک قرآن مجید کی ایک ہی سورت میں بیان ہوا ہے اور آخر کی چند آیات کے علاوہ باقی تمام آیتیں اسی قصے سے مختص ہیں سوره یوسف کا ہدف مخلص بندوں پر اللہ کی ولایت اور انہیں مشکل حالات میں عزت کے کمال تک پہنچانا ہے۔

سوره نساء کا مختصر جائزه
04/04/2022 - 19:30

پیغمبر(ص)سے مروی ہے کہ اس سورے کی تلاوت کرنے والا ایسے شخص کی مانند ہے جیسے اس نے میراث پانے والے تمام مؤمنین پر صدقہ کیا ہے، ایک غلام آزاد کرنے کے اجر کا مستحق ہو گا، وہ شرک سے دور رہے گا اور وہ مشیت الہی میں ان افراد کے ساتھ شمار ہو گا جن سے خدا نے درگذر کیا ہو گا۔

سوره آل عمران کا مختصر جائزه
04/03/2022 - 19:41

طبرسی تفسیر مجمع البیان میں پیغمبر اکرم(ص) سے ایک حدیث نقل کرتے ہیں جس کے مطابق جو شخص سورہ آل عمران کی تلاوت کرے، خداوندعالم  ہر آيت کے بدلے میں اس شخص کے لیے پل صراط سے عبور کرنے کا پروانہ عطا فرماتا ہے۔

سوره بقره کا مختصر جائزه
03/31/2022 - 19:25

علامہ طباطبائیؒ کے مطابق سورۂ بقرہ کا اصل مقصد اس بات کا اعلان کرنا ہے کہ انسان کو ہر اس چیز پر ایمان لانا ضروری ہے جسے خدا نے انبیاء کے توسط سے نازل کیا ہے اور اس سلسلے میں پیغمبروں کے درمیان کسی تفاوت کا قائل نہ ہو اسی طرح کافروں اور منافقین کی تنقید نیز مختلف بدعات ایجاد کرنے پر اہل کتاب کی سرزنش کو اس سورت کے دیگر اہم مطالب میں شمار ہیں۔

سوره فاتحه کا مختصر جائزه
03/30/2022 - 19:02

اس سورت کی فضیلت اور اہمیت کے بارے میں بہت ساری روایات وارد ہوئی ہیں، ایک روایت کے مطابق جبرئیلؑ امین پیغمبر اکرم1سے کہتے ہیں کہ اس سورت کی وجہ سے امتِ اسلامی پر عذاب نازل نہیں ہوگا۔

صفحات

Subscribe to قرآنی سورے
ur.btid.org
Online: 48