سوره اسراء کا مختصر جائزه

Mon, 04/25/2022 - 19:01

سوره اسراء میں  معراج رسول(ص)کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے یہ سجدوں کی حامل چودہ سورتوں میں چوتھے نمبر پر ہے اور سات مسبحات میں پہلے نمبر پر ہے مسبحات وہ سورتیں ہیں جن کا آغاز خدا کی تسبیح وتقدیس سے ہوتا ہے،اس سورت کا آغاز حضرت محمد(ص) کے [جسمانی/روحانی) معراج اور اسراء کے بیان سے ہوتا ہے اور اسی بنا پر اسے سوره اسراء کہا جاتا ہے،اس کا دوسرا نام سبحان ہے کیونکہ یہ پہلی سورت ہے جو ذات باری تعالی کی تقدیس و تنزیہ اور تسبیح اور ہر عیب و نقص سے اس کے مبرّا ہونے کے اعلان کے ساتھ لفظ سبحان سے شروع ہوئی ہےاس سورت کا تیسرا نام بنی اسرائیل ہے کیونکہ اس کا اہم ترین مضمون و محتوا بنی  اسرائیل کی سبق آموز داستان ہے ۔

سوره اسراء کا مختصر جائزه

17۔سوره اسراء کا مختصر جائزه:سوره اسراء میں  معراج رسول(ص)کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے یہ سجدوں کی حامل چودہ سورتوں میں چوتھے نمبر پر ہے اور سات مسبحات میں پہلے نمبر پر ہے مسبحات وہ سورتیں ہیں جن کا آغاز خدا کی تسبیح وتقدیس سے ہوتا ہے،اس سورت کا آغاز حضرت محمد(ص) کے [جسمانی/روحانی) معراج اور اسراء کے بیان سے ہوتا ہے اور اسی بنا پر اس سوره اسراء کہا جاتا ہے،اس کا دوسرا نام سبحان ہے کیونکہ یہ پہلی سورت ہے جو ذات باری تعالی کی تقدیس و تنزیہ اور تسبیح اور ہر عیب و نقص سے اس کے مبرّا ہونے کے اعلان کے ساتھ لفظ سبحان سے شروع ہوئی ہےاس سورت کا تیسرا نام بنی اسرائیل ہے کیونکہ اس کا اہم ترین مضمون و محتوا بنی  اسرائیل کی سبق آموز داستان ہے ۔

مضامین

زنا اور اس کے لئے تمہید بننے والے اعمال کی حرمت؛قتل کی حرمت اور قصاص؛مال یتیم پر دست درازی کی حرمت؛اوقات نماز؛دھوکا دہی اور ناپ تول میں کمی کی حرمت؛یہ سورت انسانوں کو اخلاق حمیدہ اور مکارم اخلاق سے متخلق ہونے کی دعوت دیتی ہے؛رسول خدا(ص) کی معراج اس سورت کے اہم موضوعات میں سے ہے؛ اسراء اور معراج اور حتی کہ اس کی تاریخ کے سلسلے میں اسلامی مکاتب اور فرقوں، متکلمین اور فلاسفہ کے درمیان اختلاف ہے مسجد الاقصی کے نام اور مقام کے سلسلے میں بھی محققین اور مفسرین کے درمیان اختلاف ہے۔

فضیلت اور خواص

سورہ اسراء کی فضیلت اور تلاوت کے بارے میں امام علی(ع)سے منقول ہے کہ جو شخص سورہ اسراء کی تلاوت کرے اور جب خدا کی طرف سے والدین کے بارے میں کی گئی سفارشات پر پہنچے اور فرط جذبات میں والدین کے ساتھ زیادہ محبت کا اظہار کرے تو اسے اتنا ثواب دیا جائے گا کہ دنیا اور اس میں موجود تمام اشیاء سے زیادہ افضل ہو گا[1]۔ امام صادق(ع) سے بھی منقول ہے کہ۔ "جو شخص شب جمعہ کو سورہ اسراء کی تلاوت کرے تو یہ شخص موت سے پہلے امام زمانہ سے ملاقات کرے گا اور ان کے اصحاب میں شمار ہو گا[2]۔ شیخ طوسی شب جمعہ کو اس سورے کی تلاوت مستحب قرار دیتے ہیں[3]۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منابع
[1]  حویزی، تفسیر نورالثقلین، ۱۴۱۵ق، ج۳، ص۹۷۔
[2]  صدوق، ثواب الأعمال، ۱۴۰۶،ق ص۱۰۷۔
[3]  طوسی، مصباح المجتهد، ۱۴۱۱ق، ص۲۶۵۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 12