اللہ کا شکر
یہ طرح طرح کی نعمتیں جو پہلے کے زمانے امراء اور بادشاہوں کے پاس تھیں اب ہمارے پاس بڑی ہی آسانی کے ساتھ موجود ہیں؛ بہر کیف ہمیں تمام اطراف و جوانب پر نظر رکھتے ہوئے خدا کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرنا چاہیئے۔
خلاصہ: اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان کو اسی راستے میں استعمال کرنا چاہیے جو راستہ اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمایا ہے تاکہ ان نعمتوں کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کا شکر کرے۔
امام رضا علیہ السلام:
«إنَّ اللّه َ عَزَّوَجلَّ... أمَرَ بِالشُّكرِ لَهُ و لِلوالِدَينِ فَمَن لم يَشكُر والِدَيِهِ لَم يَشكُرِ اللّه»
خلاصہ: ذکر صرف یہ نہیں کہ آدمی زبان سے کہے، بلکہ اس کا معتقد بھی ہونا چاہیے، انسان جس قدر اسلامی تعلیمات کو گہری نظر سے حاصل کرتا چلا جائے گا، دین کے بارے میں اس کی بصیرت بڑھتی چلی جائے گی، جب مشکلات سے سامنا کرے گا، تو ان تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہوگا، نہ کہ اس ذہنیت کے ساتھ جو عام طور پر لوگوں میں رائج ہے۔