شرعی مسائل
«اگر کوئی شخص اذان صبح سے پہلے روزے کی نیت کرے اور سوجائے اور مغرب کے بعد بیدار ہو تو اس کا روزہ صحیح ہے۔»
(آیت الله العظمی سید علی سیستانی کی توضیح المسائل، مسئله نمبر1569)
«انسان ماہ رمضان المبارک کی ہر رات کو اس سے اگلے دن کے روزے کی نیت کر سکتا ہے۔
اور بہتر یہ ہے کہ اس مہینے کی پہلی رات کو ہی سارے مہینے کے روزوں کی نیت کرے۔»
(آیت الله العظمی سید علی سیستانی کی توضیح المسائل، مسئله نمبر1560)
واجب ذکر پڑھتے وقت بدن کا ساکن ہونا واجب ہے
نماز کے اذکار پڑھتے وقت، بدن کا ثابت ہونا واجب غیر رکنی ہے؛
لہذا اگر رکوع یا سجدہ کا واجب ذکر پڑھتے وقت جان بوجھ کر بدن حرکت میں ہو تو نماز باطل ہوجائے گی۔
نماز میں بعض ایسے کلام جو بے جا کلام شمار نہیں ہوتے:
اگر نماز میں نمازپڑھنے والا بے اختیار بات کرے تو اس پر سجدہ سہو واجب ہے؛ مگر ان موارد میں
1۔ سلام کا جواب دینا جو واجب ہے؛
2۔ پیغمبر کے نام کو پڑھتے یا سنتے وقت صلوات پڑھنا؛
اکثر علماء فرماتے ہیں کہ: ظہر و عصر کی پہلی اور دوسری رکعت میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کا بلند آواز سے پڑھنا مستحب ہے؛
آیت اللہ فاضل لنکرانی اور آیت اللہ مکارم شیرازی فرماتے ہیں: امام جماعت کےعلاوہ احتیاط واجب یہ ہے کہ مذکورہ مورد میں آہستہ آواز سے پڑھے
جو قلیل پانی کسی چیز پر عَین نجاست دور کرنے کے لئے ڈالا جائے وہ نجاست سے جدا ہونے کے بعد نجس ہو جاتا ہے۔
اور اسی طرح وہ قلیل پانی جو عین نجاست کے الگ ہوجانے کے بعد نجس چیز کو پاک کرنے کے لئے اس پر ڈالا جائے اس سے جدا ہو جانے کے بعد بنا بر احتیاط لازم مطلقاً نجس ہے۔
قلیل پانی کیا ہے؟
ایسے پانی کو قلیل پانی کہتے ہیں جو زمین سے نہ ابلے اور جس کی مقدار ایک کُر سے کم ہو۔
1۔ پانی مطلق ہو؛ مضاف پانی مثلاً عرق گلاب یا عرق بید مشک سے نجس چیز پاک نہیں ہوتی۔
2۔ پانی پاک ہو۔
3۔نجس چیز کو دھونے کے دوران پانی مضاف نہ بن جائے۔
اگر کوئی مکلف ایک مدت تک کسی کی تقلید کیے بغیر اعمال بجا لاتا رہے لیکن بعد میں کسی مجتہد کی تقلید کرلے تو اس صورت میں اگر مجتہد اس کے گزشتہ اعمال کے بارے میں حکم لگائے کہ وہ صحیح ہیں تو وہ صحیح متصور ہوں گے ورنہ باطل شمار ہوں گے۔
کسی مجتہد کا فتوی حاصل کرنے کے چار طریقے ہیں:
* (اول) خود مجتہد سے (اس کا فتوی) سننا۔
* (دوم) ایسے دو عادل اشخاص سے سننا جو مجتہد کا فتوی بیان کریں۔