ماہ رمضان کی دعاوں کی شرح، دوسرے دن کی دعا (۱)

Wed, 03/06/2024 - 09:10

اللهمّ قَرّبْنی فیهِ الی مَرْضاتِکَ وجَنّبْنی فیهِ من سَخَطِکَ ونَقماتِکَ ووفّقْنی فیهِ لقراءةِ آیاتِکَ برحْمَتِکَ یا أرْحَمَ الرّاحِمین ۔

اے معبود! آج کے دن مجھے اپنی رضا  کے قریب کردے اور مجھے اپنی ناراضگی اور اپنے انتقام سے دور رکھ اور مجھے اپنی آیات کی تلاوت کی توفیق دے ، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔

ماہ مبارک رمضان کے دوسرے دن کی دعا میں رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم خداوند منان کی ذات سے تین چیزوں کی درخواست فرمارہے ہیں :

۱: اللهمّ قَرّبْنی فیهِ الی مَرْضاتِکَ ؛ اے معبود! آج کے دن مجھے اپنی رضا  کے قریب کردے ۔

پہلی درخواست یہ ہے کہ خدایا تو مجھے اپنی رضا اور خوشنودی کے قریب کردے ، عزیزان محترم ماہ مبارک رمضان دعاوں ، مناجات اور عبادتوں کا مہینہ ہے ، جب ہم دعاوں کے الفاظ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو دو اہم گوشہ اور نکتہ ہمارے سامنے اتا ہے کہ جو تمام دعاوں کا لب لباب ، خلاصہ اور نتیجہ ہے ، دعائے ابوحمزہ ثمالی کہ جو ماہ مبارک رمضان میں پڑھی جانے والی اہم دعاوں میں سے ہے اور اسے ماہ مبارک رمضان کی تمام شبوں میں خصوصا شب قدر میں پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید ہے ، میں بھی یہ چیز موجود ہے ، امام علیہ السلام نے پوری دعا کو دو لفظوں میں خلاصہ کردیا ہے «واجعل ثواب مجلسی و ثواب منطقی و ثواب ذکری رضاک و الجنه» خداوندا ! میری مجلس ، میری گفتگو اور میرے ذکر کا ثواب تو دو چیز عطا کر ایک اپنی رضا اور دوسرے جنت ۔

اسی بنیاد پر مرحوم ایت اللہ حدائق نے نصیحت فرمائی کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اپ لوگوں کے پاس وقت بہت کم ہوتا ہے ، فرصت نہیں ہوتی ، وقت محدود ہوتا ہے ، جگہ مناسب نہیں ہوتی ، چلتے چلتے دعا مانگنا چاہتے ہیں تو ایک ایسا لفظ ادا کریئے جس کے ہزار معنی ہوں اور اِس لفظ کو اپنی زبان پر جاری کریئے « اللهم انی اسئلک الرضاک و الجنّه» خدایا ! تجھ سے تیری خوشنودی اور جنت کا طلبگار ہوں ، فارسی زبان شاعر نے کیا خوب کہا:

خدایا چنان کن سر انجام کار         تو خشنود باشی و ما رستگار

امیرالمومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں: وَ ثَلاَثٌ يُبَلِّغْنَ بِالْعَبْدِ رِضْوَانَ اَللَّهِ ۔ انسان تین چیزوں سے خدا کی خوشنودی اور رضا حاصل کرسکتا ہے ، ایک : كَثْرَةُ اَلاِسْتِغْفَارِ ؛ زیادہ سے زیادہ استغفار کرکے ، دو :  وَ خَفْضُ اَلْجَانِبِ ؛ تواضع اور انکساری کے وسیلہ ، تین: وَ كَثْرَةُ اَلصَّدَقَةِ ۔ زیادہ سے زیادہ صدقہ دے کر ۔ (۱) یہ تین عمل انسان کو خدا کی اس خوشنودی اور رضا تک پہنچا سکتا ہے جس کی رسول خدا صلی اللہ علیہ السلام نے خداوند متعال سے درخواست فرمائی ہے ۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔

پہلی قسط:

https://ur.btid.org/node/8086

۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی ، محمد باقر، بحار الأنوار، ج۷۵، ص۸۱ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 74