ایت اللہ شیخ محسن نقوی کے انتقال پر عالمی شخصیتوں کا پیغام تعزیت

Tue, 01/09/2024 - 08:48

حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد حسین نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد حسین نقوی نے ایت اللہ شیخ محسن نقوی کے انتقال پر غم کا اظھار کیا ، مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

 انا للہ وانا الیہ راجعون (القران)

بزرگ عالم دین سرپرست اعلی جامعۃ الکوثر و جامعۃ اہل بیت علیہم السلام ، مفسر قران ، ملی جد و جہد میں فعال کردار ادا کرنے والی عظیم شخصیت حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی نے اپنی طولانی عمر پر برکت مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں بسر کرنے کے بعد اج صبح اسلام اباد پاکستان میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ، کریم مالک ان کے خدمات اپنی بارگاہ میں باحسن وجہ قبول فرمائے ۔

پسماندگان ، علمائے کرام ، طلاب عظام اور ارادتمندوں کی خدمت کی تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان

 

حجت الاسلام والمسلمین سید منظر صادق زیدی

انا للہ وانا الیہ راجعون

شہید صدر کے شاگرد ، مفسر قرآن، سینکڑوں علمی و فلاحی اداروں کے سرپرست، ہزاروں شاگردوں کے مربی حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محسن نجفی کی رحلت عظیم خسارہ ہے ۔

کریم پروردگار انہیں اعلی علیین میں بلند مراتب عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے آمین ثم آمین ۔

منظر صادق

ھندوستان

 

حجت الاسلام والمسلمین سید میثم زیدی

انا للہ وانا الیہ راجعون

شہید صدر کے شاگرد ، مفسر قرآن، سینکڑوں علمی و فلاحی اداروں کے سرپرست، ہزاروں شاگردوں کے مربی حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محسن نجفی کی رحلت ملت اسلامیہ کاعظیم خسارہ ہے ۔

کریم پروردگار اعلی علیین میں بلند مراتب عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے آمین ثم آمین ۔

میثم زیدی

ھندوستان

 

حجت الاسلام والمسلمین سید احتشام عباس زیدی    

انا للہ وانا الیہ راجعون

بر صغیر کی عدیم المثال شخصیت محسن الملت آیت اللہ شیخ محسن صاحب قدس سرہ نے داعی اجل کو لبیک کہی اور ہم سب کو سوگوار کر گئے ثلم فی الاسلام ثلمتا۔۔۔

ہم حضرت حجت ارواحنا فداہ حوزات علمیہ مراجع کرام رہبرانقلاب علماء اعلام اور جملہ مومنین کی خدمات میں تعزیت پیش کرتے ہیں

خصوصا حجت الاسلام شیخ انور صاحب کے شریک غم ہیں۔

احتشام عباس زیدی مقیم قم ایران 

ھندوستان

 

حجت الاسلام والمسلمین عارف واحدی

اِنّالِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیہِ رَاجِعُون

مفسر قرآن شیخ الجامعہ علامہ الشیخ محسن علی نجفی  کی روح ملکوت اعلی کی طرف پرواز کرگئی ، عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ھوگیا ۔

عارف واحدی

پاکستان

 

حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی

حضرت آیت اللہ محسن ملت  قبلہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کی  وفات کی خبر سن کر بہت افسوس اور دکھ ھوا آپ کو اور آپ کے خانوادہ کو اور تمام ملت جعفریہ ، جامعۃ الکوثر کے اساتذہ اور علماء کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں اللہ کریم بحق معصومین (ع) مرحوم کے درجات بلند فرمائے آپ کو اور آپ کے خانوادہ کو یہ دکھ برداشت کرنے کا حوصلہ اور استقامت عنایت فرمائے ۔ آمین

اشفاق وحیدی ملبرون مقیم آسٹریلیا

پاکستان

 

حجت الاسلام والمسلمین محمد یعقوب بشوی

اناللہ و اناالیہ راجعون

 الإمام الصادق عليه السلام :  إذا مات العالم ثلم في الإسلام ثلمة لا يسدها شيء إلى يوم القيامة

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

آه ! محسن ملت اب ہم میں نہیں رہے مفسر قرآن محسن ملت ہزاروں شاگرد پرور شفیق استاد حضرت علامہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت کی خبر نے ملت کو سوگوار بنایا غم کی اس گھڑی میں امام زمانہ ارواحنالہ الفداء مراجع عظام ملت اسلامیہ اور ان کے شاگردوں خاص کر حجةالاسلام والمسلمین شیخ اسحاق نجفی حجةالاسلام والمسلمین شیخ انور نجفی اور دیگر لواحقین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ اس مجاہد في سبیل اللہ اور عظیم اسلامی مفکر اور دلسوز پدر معنوی کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین

شریک غم

محمد یعقوب بشوی مقیم قم المقدسہ ایران

پاکستان

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22