پاکستان کی عظیم شخصیت، حضرت آیت الله شیخ محسن علی نجفی کا انتقال

Tue, 01/09/2024 - 07:24

انا لله وانا الیہ راجعون ، مفسر قرآن ، محسن قوم ، پاکستان کے بزرگ عالم دین ، شیخ الجامعہ الکوثر ، حضرت آیت الله جناب شیخ محسن علی نجفی اعلی الله مقامہ اج رحلت فرما گئے ہیں ۔

مرحوم کا آبائی تعلق بلتستان سے تھا، اپ کے شاگردوں میں ہزاروں علماء اور طلباء پاکستان سمیت دنیا بھر میں علوم آل محمد علیہم السلام کی ترویج میں مصروف ہیں، اپ پاکستان، ایران، عراق، شام سمیت دنیا بھر میں سینکڑوں اداروں کے بانی تھے۔

اپ کی نماز جنازہ کل مورخہ ۱۰ جنوری ۲۰۲۴ عیسوی ، بروز بدھ ، ۱ بجے دن میں مسجد جامع و امام بارگاہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام G-9/2 کراچی کمپنی اسلام میں ادا کی جائے گی ۔  

ہم اس عظیم سانحہ اور ضیاع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی، مراجع عظام، ملت جعفریہ پاکستان اور آیت الله محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کے اہل خانہ اور شاگردوں کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں ۔

مختصر زندگی نامہ:

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی سن ۱۹۴۳ عیسوی میں پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں سکردو سے ۶۰ کلومیٹر کے فاصلے پر منٹوکھا نامی گاؤں میں پیدا ہوئے ، آپ کے والد حسین جان کا شمار اپنے علاقے کے علماء میں ہوتا تھا۔

آیت اللہ محسن نجفی نے ابتدائی تعلیم اپنے والد کے پاس شروع کی ، والد کی وفات کے بعد اپنے علاقے کے عالم دین سید احمد موسوی اور آخوند حسین سے لمعہ تک درس پڑھا ، سن ۱۹۶۳ عیسوی میں سندھ کے مدرسہ مشارع العلوم میں داخلہ لیا اور ایک سال کا عرصے میں درس کے ساتھ ساتھ اردو زبان بھی سیکھ لی ، سندھ سے آپ نے پنجاب کی طرف رخ کیا اور دارالعلوم جعفریہ خوشاب میں مولانا محمد حسین (آف سدھو پورہ) کے سامنے زانوئے ادب تہہ کئے اور ایک سال کے بعد جامعۃ المنتظر لاہور میں داخلہ لیا جہاں حسین بخش جاڑا، صفدر حسین نجفی اور بعض دیگر اساتذہ سے کسب فیض کیا۔

سن ۱۹۶۶ عیسوی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے نجف اشرف چلے گئے جہاں آیت الله خوئی اور شہید باقر الصدر اور بعض دیگر اساتذہ سے علم حاصل کیا ، عراق میں بعثی حکومت کی طرف سے دینی مراکز کو لاحق خطرات کے باعث وطن لوٹ آئے اور اسلام آباد میں جامعہ اہل البیت کی بنیاد ڈالی اور سن ۱۹۷۴ عیسوی سے اب تک فقہ، اصول، تفسیر، فلسفہ، کلام و عقائد اور اخلاقیات کی تدریس میں مصروف رہے ۔

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20