اسقاط حمل ایک سماجی مسألہ (۱)

Thu, 10/12/2023 - 10:06

وہ انسان جو جنین کی شکل میں اپنی زندگی کا آغاز ماں کے شکم سے کر رہا ہے « یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا پھر ہم نے اسے نطفہ کی صورت میں ایک محفوظ مقام (رحم) میں رکھا پھر ہم نے نطفہ کو منجمد خون بنایا اور پھر ہم نے اس منجمد خون کو گوشت کا لوتھڑا بنایا پھر اس لوتھڑے سے ہڈیاں پیدا کیں پھر ان ہڈیوں پر گوشت چڑھایا پھر ہم نے (اس میں روح ڈال کر) ایک دوسری مخلوق بنا دیا پس بڑا بابرکت ہے وہ اللہ جو بہترین خالق ہے » ۔ (۱) ، دوسرے انسانوں کی طرح اسے بھے حیات کا حق حاصل ہے اسے بھی جینے کا حق حاصل ہے ، بیماریوں سے پاک صحت مند زندگی اور صحیح و سالم جسم کا مالک ہونا دوسرے انسانوں کی طرح اس کا بھی حق ہے۔ قانونی اور فقہی لحاظ سے اسے بھی عزت ، تکریم اور قانونی حمایت کا حق حاصل ہے ، « بے شک ہم نے اولادِ آدم کو بڑی عزت و بزرگی دی ہے » ۔ (۲)

دور حاضر میں انسانی معاشرے کے سامنے ایک بڑا سماجی مسئلہ اسقاط حمل کا مسئلہ ہے جس کے ذریعہ ہر سال کروڑوں انسانی جانیں چلی جاتی ہیں اور یہ بچے دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی قتل کردئے جاتے ہیں اور ان کے قاتل اکثر خود ان کے ماں باپ ہی ہوتے ہیں۔ (۳)

جس کا ایک بنیادی سبب ہمارے معاشرہ میں کمزور پڑتا خاندانی ڈھانچہ ہے برصغیر کی ہماری تہذیب اور اسلامی تعلیمات دنیا بھر میں اپنی جن خصوصیات کی وجہ سے معروف رہی ہے، ان میں سے ایک نمایاں خصوصیت اس کا مضبوط سماجی ڈھانچہ ، خاندانی نظام اور ادب و تہذیب ہے۔ ان روایات نے یہاں سماج کے مختلف افراد اور طبقات کے درمیان اتحاد ، ہم آہنگی اور ایک دوسرے پر انحصارکی بے نظیر کیفیات کو جنم دیا تھا۔ خاندان، اس مضبوط سماجی ڈھانچے کی ایک اہم اکائی رہا ہے لیکن یہ نظام بدلتی زندگی کے ساتھ کمزور پڑتا جارہا ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی مغرب پرستی ، مغربی ثقافت و کلچر اپنانے کی ہوڑ اور مغربی لائف اسٹائل کی جانب بغیر سوچے سمجھے بڑھتا ہوا رجحان ، اسی تیزی سے مغربی دنیا کے مسائل اور مشکلات کو بھی ہمارے سماج میں ایجاد کر رہا ہے جن میں سے ایک مسئلہ فیملی پلاننگ کی غلط پالیسی سے پیدا ہونے والے بے شمار سماجی مسائل ہیں مثلا جنسی بے راہ روی کا بڑھتا کلچر ، اسقاط حمل کا بڑھتا رجحان سماجی اقدار میں آتی گراوٹ وغیرہ۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: سورہ مومنون آیت ۱۲ تا ۱۴ ، وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ‏ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ۔

۲: سورہ اسراء آیت ۷۰ ، وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ ۔

۳: https://www.qaumiawaz.com/science/more-abortion-in-developing-countries

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 44