امام علی علیہ السلام کی شان میں پہلی آیت کا نزول

Mon, 09/18/2023 - 09:59

پہلی ہجری قمری کی شب وہ شب ہے جس دن امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام خدا کے حکم سے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بستر سے پرسکون نیند سوئے تاکہ نبی (ص) مدینہ کی جانب ہجرت کرجائیں ، خداوند متعال نے بھی ان کی اس فداکاری کو سراہا اور ایت شریفہ نازل کیا: «وَ مِنَ النّاسِ مَنْ يَشْري نَفْسَهُ ابْتِغاءَ مَرْضاتِ اللّهِ، وَاللّهُ رَئوُفٌ بِالْعِباد ؛ اور لوگوں میں وہ بھی ہیں جو اپنے نفس کو مرضی پروردگار کے لئے بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے» ۔ (1)

تمام شیعہ اور اھل سنت مفسرین کا کہنا ہے کہ یہ ایۃ کریمہ امام علی علیہ السلام کی شان میں نازل ہوئی ہے ، صاحب تفسیر مجمع البیان فرماتے ہیں کہ یہ ایۃ کریمہ ہجرت کے وقت مکہ اور مدینہ کے راستہ میں حضرت (ص) پر نازل ہوئی تھی ۔ (2)

نیز اپ تحریر فرماتے ہیں کہ جب حضرت (ع) رسول خدا (ص) کے بستر پر سوگئے تو اپ کی حفاظت کے لئے جبرئیل اپ کے سرہانے اور میکائیل اپ کے پائتیں کھڑے ہوئے ، جناب جبرئیل نے کہا مبارک ہو اے ابوطالب (س) کے بیٹے کہ خداوند متعال فرشتوں کے درمیان اپ پر فخر کر رہا ہے ۔ (3)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

1: قران کریم ، سورہ بقرہ ، ایت 207 ۔

2: طبرسی ، فضل بن حسن ، مجمع البيان فى تفسير القرآن، ج 1-2، ص 535؛ و مکارم شیرازی ، ناصر ، تفسير نمونہ، ج 2، ص 47 ۔

3: طبرسی ، فضل بن حسن ، مجمع البيان فى تفسير القرآن، ج 1-2، ص 535 ؛ و مکارم شیرازی ، ناصر ، تفسير نمونہ، ج 2، ص 46؛ احمد بن ابی یعقوب ، تاريخ اليعقوبى، ج 1، ص 358 ۔ْ

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 158