ابوسفیان حقیقت میں اسلام اور مسلمانوں کا دشمن تھا، اسی لیے وہ موقع کی تلاش میں تھا کہ مسلمانوں سے جنگ بدر کے مقتولین کا انتقام لے اسی بنیاد پر انہوں نے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے انتقال کا انتظار کیا اور جب حکم خدا سے رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی انکھ بند ہوگئی تو انہوں نے اپنے منحوس منصوبہ کو عملی جامہ پہننا شروع کردیا ۔
ابھی رسول خدا کا جنازہ گھر میں موجود تھا ، امام علی ابن طالب علیہ السلام اپ کے غسل و کفن میں مصروف تھے مگر بنی امیہ شھر کے دوسرے گوشہ میں خلافت کی بزم سجائے رسول خدا صلی اللہ علی و الہ وسلم کا جانشین بنانے میں مصروف تھے جبکہ خدا کے رسول نے خود اپنے اخری حج کی واپسی میں سوا لاکھ حاجیوں کے بیچ میں خدا کے حکم سے کہ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ ؛ اے رسول پہنچا دیجئے جو کچھ خدا نے اپ پر نازل کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا تو کار رسالت میں سے کچھ بھی انجام نہ دیا ۔ (۱) خلیفہ اور اپنا جانشین بنا کر گئے تھے ۔
ابوسفیان جو دل سے اسلام نہیں لائے تھے اور مسلمانوں کا دشمن تھے کہنے لگے کہ ہم بنی عبد مناف کو پیچھے ہٹا دیا گیا ہے، پیغمبر صلی اللہ و علیہ و الہ وسلم کی طرف سے علی کو خلیفہ اور جانشین بنانا یہ کیسی مصیبت ہے ؟ ابوسفیان نے فریاد کی: اے عبد مناف کے بیٹو! اپنا حق لے لو، میں ایسا طوفان دیکھ رہا ہوں جسے صرف خون بجھا سکتا ہے ، یعنی وہ وقت اگیا ہے کہ خون بہانا چاہئے۔ (۲)
درحقیقت ابوسفیان کی سرکردگی میں بنی امیہ بنی ھاشم خصوصا امام علی علیہ السلام اور اپنی اولاد سے جنگ بدر کا انتقام اور بدلا لینا چاہ رہے تھے ، منافقین سے دل انتقام کی بھڑکتی ہوئی اگ بجھی نہ تھی اور وہ اپنے اس مقصد میں کامیابی کا واحد راستہ خلافت پر قبضہ جانتے تھے ۔
امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نہج البلاغہ میں فرماتے ہیں : "وَمُجْتَنِى الَّثمَرَةِ لِغَيْرِ وَقْتِ إِينَاعِهَا كَالزَّارِعِ بِغَيرِ أَرْضِهِ ؛ پھل کو پکنے کے وقت سے پہلے چننے والا دوسروں کی زمین میں کاشت کرنے والے کی طرح ہے" ۔ (۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
۱: قران کریم ، سورہ مائدہ ، ایت ۶۷ ۔
۲: مصباح یزدی ، آیت اللہ محمد تقی ، در پرتو آذرخش، ص۱۶ ۔
۳: نھج البلاغہ ، خطبہ ۵ ۔
Add new comment