اہلسنت سے منقول خطبہ غدیر میں امیرالمؤمنین علی (ع) کے فضائل (۲)

Tue, 07/04/2023 - 09:28

علم کا سمندر

پیغمبر آعظم صلی ‌الله‌ علیہ وآلہ نے امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ ‌السلام کے علم سلسلہ میں فرمایا: «مَعَاشِرَ النَّاسِ مَا مِنْ عِلْمٍ إِلَّا وَ قَدْ أَحْصَاهُ اللَّهُ فِيَّ وَ كُلُّ عِلْمٍ عَلِمْتُ فَقَدْ أَحْصَيْتُهُ فِي إِمَامِ الْمُتَّقِينَ وَ مَا مِنْ عِلْمٍ إِلَّا عَلَّمْتُهُ عَلِيّاً وَ هُوَ الْإِمَامُ الْمُبِينُ» [1]

« اے لوگوں ! کوئی ایسا علم نہیں ہے خدا نے جس کی مجھے تعلیم نہ دی ہو اور میں نے جو کچھ بھی خدا سے سیکھا تھا اسے متقین کے امام و رہبرکو تعلیم دی ہے ، کوئی ایسا علم نہیں ہے جس علم کی میں نے [امام علی علیہ السلام] کو تعلیم نہ دیا ہو ، وہ امام مبین ہیں ۔

یہ بات بغیر بیان کئے ہی عیاں اور واضح ہے کہ اس خطبہ کے معنی اور مفھوم حدیث «مدینة العلم» کی جانب اشارہ کرتی ہے ، اس حدیث میں خاتم الأنبیاء نے فرمایا: « أنَا مَدینَهُ العِلمِ وعَلِیٌّ بابُها ؛ میں شھر علم ہوں اور علی اس کے دروازہ ہیں» ۔ [2]

مخصوص لقب

پیغمبر اکرم صلی ‌الله‌ علیہ وآلہ نے اپنے خطبہ کے دوسرے حصہ میں امام علی علیہ السلام کی دوسری صفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: « أَلا وَقَدْ بَلَّغْتُ، أَلاوَقَدْ أَسْمَعْتُ، أَلاوَقَدْ أَوْضَحْتُ، أَلا وَ إِنَّ الله عَزَّوَجَلَّ قالَ وَ أَنَا قُلْتُ عَنِ الله عَزَّوَجَلَّ، أَلاإِنَّهُ لا «أَميرَالْمُؤْمِنينَ» غَيْرَ أَخي هذا أَلا لاتَحِلُّ إِمْرَةُ الْمُؤْمِنينَ بَعْدي لاِحَدٍ غَيْرِهِ.؛ اگاہ رہو کہ میں نے پہنچا دیا ، اگاہ رہو کہ میں نے سنا دیا ، اگاہ رہو کہ میں نے واضح کردیا کہ یہ خدا کا حکم کا ہے اور میں نے اس کی جانب سے تمہیں پہنچایا ہے ، اگاہ رہو کہ میرے اس بھائی کے علاوہ کسی کو امیرالمومنین نہ کہا جائے ، اگاہ رہو کہ میرے بعد مومنین کی حکومت ان کے سوا کسی اور کے حوالے نہ کی جائے ۔ [3]

بعض اھل سنت کتابیں بھی اس بات کی بیانگر ہیں کہ ابوبکر، عمربن ‌خطاب و عائشہ ، خاتم ‌الأنبیاء حضرت محمد مصطفی صلی ‌الله‌ علیہ وآلہ و سلم کی زندگی اور انحضرت کی حیات میں امام علی علیہ ‌السلام کو «امیرالمؤمنین» کے لقب سے یاد کیا کرتے تھے ۔ [4]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

[1]. طبرسی، احمد، الاحتجاج، نشر مرتضی، ج‏1، ص: 60  ۔

[2]. طبری، محمد، تهذیب الآثار، مطبعة المدني، ص: 105 ؛ فیروزآبادی،‌ مرتضی، فضائل الخمسة من صحاح الستة، مجمع جهانی اهل‌بیت، ج2، ص: 308 ۔

[3]. طبرسی، احمد، الاحتجاج، نشر مرتضی، ج‏1، ص: 60-61 ۔

[4]. سید ابن‌ طاووس، علی، اليقين باختصاص مولانا علي عليه السلام بإمرة المؤمنين، دار الکتاب، ص: 133-134 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 26