اگر چہ پوری اسلامی دنیا میں ہم شیعوں کا ہی واقعہ غدیر سے گہرا رابطہ ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مسئلہ غدیر فقط شیعوں سے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ پورے عالم اسلام سے متعلق ہے ۔
مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اخری حج کی واپسی پر میدان غدیر خم میں وہ واقعہ رونما ہوا جس کا ایک گوشہ کفار سے متعلق تو دوسرا گوشہ مسلمانوں سے متعلق تھا ، قران کریم کے بیان کے مطابق اس دن کفار نا امید ہوگئے اور مسلمانوں کے لئے دین کامل ہوگیا «الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ ؛ اج کفار تمہارے دین سے مایوس ہوگئے» ۔ [1] یعنی کفار واقعہ غدیر کی وجہ سے اسلامی معاشرہ میں رخنہ اندازی سے مایوس ہوگئے ۔
مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی موجودی اور اپ کی حیات میں کفار و یہود میں جرائت نہیں تھی کہ دین اسلام میں کسی قسم کی تحریف لاسکیں چونکہ وہ براہ راست رسول خدا (ص) کے سخت عکس سے روبرو ہوتے ، اسی بنیاد پر انہیں گمان اور ان کی خام خیالی تھی کہ رسول خدا (ص) کی رحلت کے بعد شاید دین اسلام کو اپنے حق میں تحریف اور بدل سکیں گے کیوں کہ ماضی کی شریعتوں کے مخالفین اس عمل کو انجام دے چکے تھے ، توریت و زبور و انجیل اپنے حقیقی معانی اور الھی مفاھیم سے کوسوں دور ہوچکی تھی ، خداوند متعال نے قران کریم میں اس حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے فرمایا : «مِنَ الَّذينَ هادُوا يُحَرِّفُونَ الْکَلِمَ عَنْ مَواضِعِهِ ؛ یہودیوں میں وہ لوگ بھی ہیں جو کلمات الٰہٰیہ کو ان کی جگہ سے ہٹا دیتے ہیں » ۔[2]
مگر واقعہ غدیر خم نے کفار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، ان کی تدبیروں کو الٹ کر رکھ دیا کیوں کہ خداوند متعال نے ایسی شخصیت کو اپنے حبیب اور اخری رسول (ص) کا جانشین و خلیفہ مقرر کیا جو نبی کا روح و جان تھا اور انہیں کے مانند دین میں ہرگز تحریف نہ کرنے دیتا ، جیسا کہ رسول خدا (ص) نے فرمایا : «لكُلِّ نَبِيٍّ وَصِيٌّ وَ وَارِثٌ وَ إِنَّ عَلِيّاً وَصِيِّي وَ وَارِثِی ؛ ہر نبی کے لئے وصی اور وارث ہے اور یقینا میرے وصی اور وارث علی ہیں» [3]
اس واقعہ کا دوسرا رخ اور خطاب عام مسلمان ہیں کیوں کہ خداوند متعال نے فرمایا ہم نے اج کے دن دین کامل کردیا ، یعنی غدیر کے وسیلہ دین اسلام پر کمال کی مہر لگا دی گئی کیوں کہ دین اسلام کو معاشرہ مسائل کے حل اور لوگوں کے سوالات و شبہات کے جوابات دینے کے لئے ایک امام اور ہادی کی ضرورت تھی جو علم و حلم میں تمام مسلمانوں میں برتر ہو اور رسول خدا (ص) کے بعد معاشرہ کی تمام ضرورتوں کو پورا کرسکے اور ان کے تمام سوالات کے جوابات دے سکے کہ اس کام کے لئے امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام کے سوا کوئی اور شخصیت و ذات موجود نہ تھی ، [4] کیوں کہ خلفاء مسائل اور مشکلات کے حل اور سوالات کے جوابات دریافت کرنے کے لئے خود اور لوگوں کو بھی اپ کے پاس بھیجا کرتے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[1]. قران کریم ، سورہ مائده ، ایت 3.
[2]. قران کریم ، سورہ نساء ، ایت 46.
[3]. خوارزمی، مناقب الامام امیرالمومنین(ع) ، ص86.
[4]. متقی هندی، کنزالعمال، ج11، ص614.
Add new comment