حسد، ناسور ہے

Tue, 05/30/2023 - 07:39

روایتوں میں تین چیزیں انسانوں سے دوری اور رابطے ختم ہونے کی وجہ اور سبب بیان کی گئی ہے ، چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : تَحتاجُ الإخْوةُ فیما بَیْنَهُم إلی ثلاثةِ أشیاءَ، فإنِ استَعمَلُوها وإلاّ تَبایَنُوا وتَباغَضُوا، وهی: التَّناصُفُ، والتَّراحُمُ، و نَفْیُ الحَسَدِ ۔ (۱)

برادران اپنے اندر تین چیزوں کے ضرورتمند ہیں کہ اگر اس سے استفادہ کریں گے تو ثابت دوستی نصیب ہوگی وگرنہ ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں گے اور ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے ۔ وہ تین چیزیں یہ ہیں :

۱: ایک دوسرے سے انصاف کرنا ۔

۲: ایک دوسرے کے ساتھ مہربان اور شفیق رہنا ۔

۳: ایک دوسرے سے حسد نہ کرنا ۔
 

انصاف کیا ہے ؟

انصاف خوبصورت ترین اخلاقی صفت ہے یعنی یہ ہے کہ انسان لوگوں کا حق دینے میں عدل و انصاف سے کام لے ، مطلب جو کچھ بھی اپنے لئے پسند کرے وہی دوسروں کے لئے پسند کرے اور جو کچھ اپنے لئے نقصان دہ جانے اسے دوسروں کے لئے بھی نقصان دہ اور مضر سجمھے ۔ (۲)

دوسرے لفظوں میں یوں کہا جائے کہ اںصاف کا مطلب یہ ہے کہ انسان خود کو دوسروں سے برتر اور بہتر نہ جانے ، امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے مالک اشتر کو خطاب کرکے کہا : « خدا اور اس کے بندوں کے حق میں انصاف کرنا ، اپنے اطراف اور آس پاس موجود لوگوں ، اپنے زیر دست موجود افراد اور اپنے گھرانے کے لوگوں کے ساتھ انصاف سے پیش انا کہ اگر تم نے انصاف نہ کیا تو گویا ستم کیا ہے اور جو بندگان خدا کے حق میں ظلم و ستم کرے خدا اس کا دشمن ہے اور جس کا خدا دشمن ہو وہ عتاب الھی کا شکار ہوگا ، ایسا انسان جب تک اپنے ظلم و ستم سے دست بردار نہ ہو اور توبہ نہ کرلے ، خدا سے برسرپیکار ہے ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱:  ری شھری ، محمدی ، میزان الحکمه ، ج۱ ، صفحه ۷۲ ۔

۲: حسين انصاريان ، اخلاقی خوبصورتیاں، سولہواں حصہ ، ص۳۸۲ ۔

۳: اَنْصِفِ اللّهَ وَ اَنْصِفِ النّاسَ مِنْ نَفْسِكَ، وَ مِنْ خاصَّةِ اَهْلِكَ، وَ مَنْ لَكَ فيهِ هَوًى مِنْ رَعِيَّتِكَ، فَاِنَّكَ اِلاّ تَفْعَلْ تَظْلِمْ، وَ مَنْ ظَلَمَ ، عِبادَ اللّهِ كانَ اللّهُ خَصْمَهُ دُونَ عِبادِهِ، وَ مَنْ خاصَمَهُ اللّهُ اَدْحَضَ حُجَّتَهُ، وَ كانَ لِلّهِ حَرْباً حَتّى يَنْزِعَ وَ يَتُوبَ. وَ لَيْسَ شَىْءٌ اَدْعى اِلى تَغْييرِ نِعْمَةِ اللّهِ، وَ تَعْجيلِ نِقْمَتِهِ مِنْ اِقامَة عَلى ظُلْم، فَاِنَّ اللّهَ يَسْمَعُ دَعْوَةَ الْمُضْطَهَدينَ، وَ هُوَ لِلظّالِمينَ بِالْمِرْصـادِ ۔ نهج البلاغہ ، نامہ۵۳ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52