Thu, 04/06/2023 - 08:45
سوال: ماہ رمضان میں سحری کھانے کے بعد اگر اپ کو یہ پتا چلا کہ اذان صبح ہوچکی ہے تو روزہ صحیح یا باطل ؟
جواب دو حالت ہے
اگر تحقیق کے بعد جیسے گھڑی دیکھکر اذان صبح کے نہ ہونے کا علم ہو اور سحر کھائی پھر بعد میں پتا چلا کہ صبح ہوچکی تھی تو اپ کا روزہ صحیح ہے اور اس کی قضا بھی نہیں ہے ۔
لیکن اگر تحقیق کئے بغیر جیسے گھڑی دیکھے بغیر سحر کھائی اور پھر معلوم ہوا کہ صبح ہوچکی تھی تو روزہ باطل ہے اور قضا بھی واجب ہے اور اذان مغرب تک روزہ باطل کرنے والی تمام چیزوں سے پرھیز ضروری ہے ۔
نکتہ : اگر سحر کھانے کے دوران اس بات کا احساس ہوجائے کہ صبح ہوچکی ہے تو کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں اور جو کچھ بھی اپ کے دہن میں موجود ہے اسے تھوک دیں
سحری کے بغیر روزہ رکھنے پر اگر دن کے کسی حصہ میں شدید کمزوری کا احساس ہونے لگے تو ایسی حالت میں روزہ توڑ سکتے ہیں ۔
Add new comment