رجب کے اخری دن کے اعمال

Tue, 02/21/2023 - 10:30

ماہ رجب ، سیر و سلوک اور تقوائے الھی کی وادی میں قدم رکھنے ، بندگی کی بلندی اور عظیم الھی مرتبہ تک پہچنے کا بہترین موقع ہے ، اس ماہ کے ہر دن کے لئے مستحب اعمال بیان کئے گئے ہیں جن کے بے حساب اور بے شمار ثواب موجود ہیں ۔

ماہ رجب کے اخری دن کے اعمال میں روزہ اور غسل کے علاوہ مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے۱۰ رکعت نماز کی بھی بہت زیادہ تاکید کی ہے ، اس نماز کے پڑھنے والے کی گناہان صغیرہ اور کبیرہ دونوں ہی بخش دی جائیں گی ۔

ماہ رجب کے اخری دن روزہ رکھنے اور غسل کرنے کی بھی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور اسے پچھلے اور ائندہ کی گناہوں کی بخشش کا سبب بیان کیا گیا ہے ۔

رجب کے اخری دن کا خاص عمل

ماہ رجب کے اخری کے دن کے خاص اعمال میں، نماز حضرت سلمان رضوان اللہ علیہ ہے ، مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے نماز حضرت سلمان کے سلسلہ میں فرمایا جو مومن اس نماز کو پڑھے گا اس کی گناہان کبیرہ اور صغیرہ دونوں بخش دی جائیں گی ، اسے پورے ماہ رجب میں روزہ رکھنے کا ثواب ملے گا ، خدا کے نزدیک ائندہ سال تک اس کا شمار میں نمازیوں میں ہوگا اور اس کے لئے ہر دن شھدائے بدر کے اعمال کا ثواب لکھا جائے گا ۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اس نماز کو مومنین اور منافقین کے درمیان فرق اور نشانی بتایا اور فرمایا : منافین اس نماز کو نہیں پڑھتے ہیں ، اپ نے حضرت سلمان کو اس نماز کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا کہ نماز گزار جو دعا بھی کرے گا اس دعا مستجاب ہوگی ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 27