حضرت آیت الله العظمی مرعشی نجفی (ره) نے اپنے فرزند سے وصیت کی کہ میری وہ جانماز جس پر ہم نے ۷۰ سال تک نماز شب پڑھی ہے اور خاک شفا کی وہ تسبیح جس سے استغفار کا ورد کیا ہے ہمارے ساتھ دفن کردینا ۔ (۱)
مفسر قران کریم علامہ محمد حسین طباطبائی(ره) فرماتے ہیں کہ مرحوم آیت اللہ میرزا قاضی نے ان سے فرمایا : اے میرے بیٹے اگر تم دنیا چاہتے ہو تو نماز شب پڑھو ، اگر اخرت چاہتے ہو تو نماز شب پڑھو ، علامہ محمد حسین طباطبائی(ره) فرماتے ہیں کہ میں نے ان کی اس نصیحت کے بعد ہرگز نماز شب ترک نہیں کیا ۔ (۲)
رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ره) نماز شب کو خاص اہمیت دیتے تھے ، اپ کے فرزند مرحوم حجت الاسلام و المسلمین مصطفی خمینی (رہ) نقل کرتے ہیں کہ ایک دن امام خمینی(رہ) نے مجھ سے فرمایا اگر میں کسی مقام تک پہنچا ہوں تو وہ میری شب زندہ داری کی وجہ سے ہے اور اپ اپنے شاگردوں کو تاکید کرتے تھے کہ ھرگز نماز شب اور شب زندہ داری فراموش نہ کرنا ۔ (۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: آیت الله مرعشی نجفی(ره) کے وصیت نامہ سے اقتباس ، ص ۱۹ ۔
۲: وضو اور نماز میں اخلاق و عرفان ، ص ۱۷۶ ۔
۳: سیرت امام خمینی کے نقوش ، ج ۳، ص ۱۲۹ ۔
Add new comment