آیت اللہ خامنہ ای بلندی اور عزت کے اوج پر کھڑے ہیں

Thu, 01/12/2023 - 05:54

کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام المسلمین سید ہاشم موسوی نے فرانس کے میگزین چارلی ہیبڈو میں حضرت آیت ‌الله خامنہ ‌ای کی توہین آمیز خاکے شایع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس میگزین میں رسول خدا (ص) اور دیگر بزرگوں کی توہین متعدد بار کی گئی ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے کہا: میڈیا اور میگزین کا کام خبر اور مفید معلومات دینا ہوتا ہے مگر عجیب بات ہے کہ ایک ترقی یافتہ ملک کے دعویدار میگزین یوں حرکات انجام دیتے ہیں جس کا یقینی طور پر کوئی اثر نہیں ہونے ہوتا۔

کوئٹہ کے امام جمعہ نے مغربی دنیا کے رویے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا : اسلام ایک عقل و منطق کا مذہب ہے اور اپنی بات پر دلیل کے ساتھ گفتگو کے حامی ہے جبکہ امریکی اور انکے حامی ممالک اور مکاتیب چاہتے ہیں کہ دوسروں کی توہین کرکے کسی کے چہرے کو مخدوش کریں۔

انہوں نے مزید کہا: بلاشک آیت اللہ خامنہ ای بلندی اور عزت کے اوج پر کھڑے ہیں اور اس طرح کی توہین سے انکی شخصیت خراب کرنا ممکن نہیں وہ سورج کی طرح عظمت کی دنیا میں چمکتا رہنما ہے  

حجت الاسلام المسلمین موسوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شخصیت کے بارے توہین آمیز تصویر اور ریمارکس امت کے کروڈوں افراد کی دل آزاری ہے تاکید کی : آج دنیا میں ایسی اوچھے ہتھکنڈوں سے رہبر معظم جیسے رہنما کی توہین سے وہ کسی سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ چارلی ہیبڈو نامی میگزین جو کہ اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت میں مسلمانوں کے مذہبی مقدسات بالخصوص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے کے لیے مشہور ہے فرمایا: اس کا نیا مذموم عمل ، اب مرجعیت، ولایتِ فقیہ اور رہبر معظم کی توہین کی صورت میں سامنے آیا ہے جس نے دنیا کے آزاد اور انقلابِ اسلامی کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور انہیں غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے تاہم یقینی بات ہے کہ اس سے خود اس ناپاک میگزین کی عزت مزید خراب ہوگی اور اس کا رہا سہا مقام بھی نابود ہوگا۔

کوئٹہ کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ ہم چارلی ہیبڈو کے اس گستاخانہ اور ڈھٹائی پر مبنی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ  پوری دنیا کے مسلمانوں میں رہبر انقلاب کا چہرہ مزید تابناک ہوگا اور دلوں میں وہ مزید محبوب تر ہوں گے۔

انہوں نے فرمایا: اس خاکے کی اشاعت کے ذریعے  امام خامنہ ای کی توہین کو آزادی رائے، آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی جیسے زمروں کے بہانے سے چھپانا ممکن نہیں اور انکی شخصیت روز بروز نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کے دلوں میں مزید مقبولیت حاصل کرتی جائے گی۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41