رہبر معظم کی توھین ان کی عقیدت میں اضافہ کا سبب ہے

Thu, 01/12/2023 - 06:09

انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام المسلمین آغا سید حسن موسوی الصفوی نے فرانسسی رسالہ چارلی ہیبڈو کی جانب سے رہبر معظم سید امام خامنہ ای کی توہین کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظھار کیا ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مغربی دنیا فرانسیسی ذرائع ابلاغ کی اس اسلام دشمن ذہنیت کو آزادی اظہار کا نام دیکر اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف زہر افشان پروپیگنڈے کو سند جواز فراہم کر رہی ہے کہا: فرانسیسی اخبارات میں توہین آمیز خاکوں قرآن مقدس اور عقائد اسلامی کے خلاف برسوں سے مواد شائع کیا جا رہا ہے اور اب شیعیان عالم کے مراجع کرام بالخصوص رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای کی توہین کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام المسلمین موسوی نے کہا: ماضی میں جب جب فرانسیسی اخباروں نے اسلامی مقدسات کی توہین کی تو اسلامی ممالک کی حکومتوں نے کسی بھی سنجیدہ ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا جس سے حوصلہ پا کر فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ آگے بڑھایا۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ان گھناونی حرکتوں کے خلاف دنیائے اسلام کو متحد ہو کر موثر ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکید کی: یہ اقوام عالم کے عقائد اور مقدسات کی توہین احترام مذاہب کے عالمی اصولوں قواعد و قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، رہبر معظم کے خلاف توہین آمیز مواد کی اشاعت سے دنیائے شیعت کے جذبات مجروع ہوئے ہیں تاہم دوسری جانب اسلامی انقلاب ایران سے ہماری غیر متزلزل عقیدت اور رہبر معظم سے ہماری محبت اور بھی راسخ ہوتی جا رہی ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41