حسن سلوک؛ حضرت زہرا (س) کی سیرت میں

Mon, 01/09/2023 - 09:28

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات کا محور ، اطاعت ہے اپ خداوند متعال کی بارگاہ میں تسلیم محض تھیں ، در حقیقت آپ کی حیات اور زندگی آیات قرآن کریم کی جلوہ گیری کرتی ہے ، جیسا کہ قرآن کریم نے سورہ نساء کی ۵۹ آیت شریفہ میں فرمایا : یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا أَطِیعُوا اللَّهَ وَ أَطِیعُوا الرَّسُولَ وَ أُولِی الْأَمْرِ مِنْکُمْ... (۱) اے ایمان والوں ! خدا ، رسول اور صاحبان امر کی اطاعت کرو ۔ کیوں کہ خداوند متعال نے اس ایت کریمہ میں تمام مخلوقات عالم کو اپنی ، اپنے رسول [حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم] اور صاحبان امر [ائمہ معصومین علیھم السلام ] کی اطاعت کا حکم دیا ہے ، ایسا عمل جس کی پیروی اور اطاعت انسانوں کی شخصی اور سماجی حیات میں کمالات ، برکات ، نیکی اور خیرات نازل ہونے کا سبب ہے ۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ، مذھب اہلبیت علیہم السلام میں ائڈیل اور نمونہ عمل کے طور پر پیش کی گئی ہیں ، جیسا امام زمانہ حضرت مھدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے اپنی توقیع میں فرمایا : «اِنَّ لی فی ابنة رسولِ الله اُسوةٌ حَسَنَةٌ ؛ میرے لئے رسول خدا [صلی اللہ علیہ و الہ وسلم] کی بیٹی کی ذات اور شخصیت میں اسوہ اور نمونہ عمل ہے » (۲)

جابر بن عبد اللّٰه انصارى فرماتے ہیں کہ میں نے مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے سلسلہ میں سنا کہ آنحضرت (ص) فرمایا : «اقتدوا بالشمس فإذا غاب الشمس فاقتدوا بالقمر، فإذا غاب القمر فاقتدوا بالزهرة فإذا غابت الزهرة فاقتدوا بالفرقدین فقالوا: یا رسول الله فما الشمس؟ و ما القمر؟ وما الزهرة؟ و ما الفرقدین؟ فقال: أنا الشمس و على القمر و الزهرة فاطمة و الفرقدان الحسن و الحسین» ۔ (۳)

سورج کی پیروی کرو اور سورج ڈوب جائے تو چاند کی پیروی کرو اور جب چاند غروب ہوجائے تو ستارہ زہرہ کی پیروی کرو اور جب ستارہ زہرہ ڈوب جائے تو ستارہ فرقدین کی پیروی کرو ۔

راوی نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے سوال کیا کہ « یا رسول اللہ فما الشمس ؟ و ما القمر؟ وما الزهرة ؟ و ما الفرقدین ؟ » تو رسول خدا نے فرمایا : میں سورج ہوں ، علی چاند ہیں ، فاطمہ زہرہ ہیں ، اور حسن و حسین علیہم السلام فرقدین ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ نساء ، ایت ۵۹ ۔

۲: شیخ طوسی ، الغیبۃ ، ص ۲۸۶ ۔

۳: حاكم حسكانى ، عبيد الله بن عبدالله بن احمد، سیمای امام علی (ع) در قرآن ، ج ۱ ص ۳۵ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 80