حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زیارت
اگر چہ حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی قبر نامعلوم ہے اور بظاھر اپ کا کوئی حرم نہیں ہے مگر فقہاء عظام اور محدثین نے ائمہ معصومین علیہم السلام سے منقول اپ کی زیارت کا تذکرہ فرمایا ہے ۔
سوال: اس مقام پر ایک سوال یہ ہے کہ جب حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا مرقد اور حرم معلوم نہیں ہے تو آنحضرت (س) کا زائر شھر مدینہ میں کس مقام پر اپ کی زیارت پڑھے ؟
جواب: اس سوال کے جواب کو جناب محدث قمی کی تحریر میں تلاش کیا جاسکتا ہے کہ اپ نے فرمایا: ہمارے اصحاب نے زیادہ تر جس بات کی تاکید فرمائی ہے وہ یہ ہے کہ مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قبر اور اپ کے منبر کے درمیان حضرت زہراء مرضیہ علیہا السلام کی زیارت پڑھی جائے البتہ بہتر ہے کہ روضۃ النبی (ص) ، حضرت کے گھر اور بقیع میں اپ کی زیارت پڑھے تو افضل ہے کیوں کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی قبر معین کرنے میں اختلاف موجود ہے ۔
Add new comment