حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کا طرز زندگی

Thu, 12/22/2022 - 08:31

معصومین علیہم السلام میں سے جس معصوم شخصیت کا وجود دنیا کی خواتین کے لئے سب سے زیادہ مفید اور زندگی کی تاریک راہوں کے لئے مشعل راہ ہے وہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا با برکت وجود ہے ، اپ کے طرز زندگی سے اشنائی ہمیں خصوصا خواتین کو بہت ساری مشکلات سے باہر نکال سکتا ہے ۔

خاندان وحی کا طرز حیات ، خدا کے مقرب ترین بندے اور افضل ترین اولیائے الھی ہونے کی وجہ سے الھی طرز حیات ہے ، ہم اہل بیت عصمت و طھارت علیہم السلام کے نقش قدم پر چل کر اور ان کے طریقہ حیات کو اپنا کر دنیا اور اخرت دونوں ہی میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، یہ مسئلہ اس قدر اہم ہے کہ بعض شیعہ روایات اور منابع میں اپ کے طرز زندگی پر عمل اپ کے شیعہ ہونے کا نشانی بتایا گیا ہے ۔

زیارت مقدسہ جامعہ کبیره میں امام علی النقی الهادی(ع) سے منقول ہے کہ کہ حضرت (ع) نے فرمایا : «اَلسَّلامُ عَلی مَحاَّلِّ مَعْرِفَةِ اللَّهِ ؛ خدا کی معرفت کے مرکز پر سلام ہو» ، زیارت کے اس فقرے اور جملے کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی معرفت اور خدا تک پہچنے کا بہترین راستہ یہ ہے کہ انسان ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی اور حیات کا بغور مطالعہ اور عمل کرے ، اسی زیارت کے دوسرے فقرے میں ایا ہے کہ : « مَنْ اَتیکُمْ نَجی وَمَنْ لَمْ یَاْتِکُمْ هَلَک ؛ جو بھی اپ کے پاس اگیا وہ نجات پا گیا اور جو اپ سے دور ہوگیا وہ ہلاک اور نابود ہوگیا » ، نیز امام علیہ السلام نے اپ سے جڑے رہنے اور محبت و لگاو کا نتیجہ بتاتے ہوئے فرمایا : « طیباً لِخَلْقِنا وَ طَهارَةً لاِنْفُسِنا وَ تَزْکیةً لَنا وَ کفّارَةً لِذُنُوبِنا ؛ اپ کی دوستی اور قربت میرے اخلاق کی طھارت ، میرے نفس کی پاکیزگی ، میرے تذکیہ ہونے اور میری گناہوں کے کفارہ کا سبب ہے ۔ » (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: زیارت جامعہ کبیرہ سے اقتباس

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46