امام حسن عسکری علیہ السلام کی شیعوں کو نصیحت

Sun, 12/04/2022 - 10:11

أُوصِيكُمْ بِتَقْوَى اَللَّهِ وَ اَلْوَرَعِ فِي دِينِكُمْ وَ اَلاِجْتِهَادِ لِلَّهِ وَ صِدْقِ اَلْحَدِيثِ وَ أَدَاءِ اَلْأَمَانَةِ إِلَى مَنِ اِئْتَمَنَكُمْ مِنْ بَرٍّ أَوْ فَاجِرٍ وَ طُولِ اَلسُّجُودِ وَ حُسْنِ اَلْجِوَارِ فَبِهَذَا جَاءَ مُحَمَّدٌ ص صَلُّوا فِي عَشَائِرِهِمْ وَ اِشْهَدُوا جَنَائِزَهُمْ وَ عُودُوا مَرْضَاهُمْ وَ أَدُّوا حُقُوقَهُمْ فَإِنَّ اَلرَّجُلَ مِنْكُمْ إِذَا وَرِعَ فِي دِينِهِ وَ صَدَقَ فِي حَدِيثِهِ وَ أَدَّى اَلْأَمَانَةَ وَ حَسَّنَ خُلُقَهُ مَعَ اَلنَّاسِ قِيلَ هَذَا شِيعِيٌّ فَيَسُرُّنِي ذَلِكَ اِتَّقُوا اَللَّهَ وَ كُونُوا زَيْناً وَ لاَ تَكُونُوا شَيْناً جُرُّوا إِلَيْنَا كُلَّ مَوَدَّةٍ وَ اِدْفَعُوا عَنَّا كُلَّ قَبِيحٍ فَإِنَّهُ مَا قِيلَ فِينَا مِنْ حُسْنٍ فَنَحْنُ أَهْلُهُ وَ مَا قِيلَ فِينَا مِنْ سُوءٍ فَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ لَنَا حَقٌّ فِي كِتَابِ اَللَّهِ وَ قَرَابَةٌ مِنْ رَسُولِ اَللَّهِ وَ تَطْهِيرٌ مِنَ اَللَّهِ لاَ يَدَّعِيهِ أَحَدٌ غَيْرُنَا إِلاَّ كَذَّابٌ أَكْثِرُوا ذِكْرَ اَللَّهِ وَ ذِكْرَ اَلْمَوْتِ وَ تِلاَوَةَ اَلْقُرْآنِ وَ اَلصَّلاَةَ عَلَى اَلنَّبِيِّ ص فَإِنَّ اَلصَّلاَةَ عَلَى رَسُولِ اَللَّهِ عَشْرُ حَسَنَاتٍ اِحْفَظُوا مَا وَصَّيْتُكُمْ بِهِ وَ أَسْتَوْدِعُكُمُ اَللَّهَ وَ أَقْرَأُ عَلَيْكُمُ اَلسَّلاَمَ .

میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں ؛ تقوائے الھی کی مراعت کرو ، اپنے دین میں پارسائی اپناو ، خدا کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرو ، صادق اور سچے رہو ، امانت داری کرو اس کے حق میں جس نے تمھارے حوالے کچھ بھی کیا ہو وہ انسان چاہے نیکوکار ہو چاہے بدکار ، طولانی سجدے انجام دو اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ نیکی کرو کہ محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم ایسے ہی تھے ۔

مزید تمہیں تاکید کرتا ہوں ؛ اپنے قبیلہ اور گھرانے کے بیچ نماز قائم کرو ، ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرو ، ان کے بیماروں اور مریضوں کی عیادت کو جاو اور ان کے حقوق ادا کرو کیوں کہ تم میں سے جو بھی اپنے دین میں متقی ، اپنی گفتگو میں سچا ، لوگوں کے حق میں امین اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش ائے گا اس صورت میں یہ کہیں گے یہ شیعہ ہے کہ جسے میں سن کر خوش ہوں گا ، خدا کا خوف کرو اور ہمارے لئے زینت و عزت و سرافرازی کا سبب بنو ، میری بدنامی اور شرمندگی کا سبب نہ بنو ، تمام محبتوں کو میری سمت کھینچ کرلاو اور تمام برائیوں کو مجھ سے دور رکھو کیوں کہ تم نے جتنی بھی میری اچھائیاں بیان کی ہیں ہم اس کے لائق ہیں اور ہمارے سلسلہ میں جو بدی زبانوں پر ائے ہم ویسے نہیں ہیں ، خدا کی کتاب میں میرا حق موجود ہے اور رسول خدا صلہ اللہ علیہ و الہ وسلم کے ساتھ میری رشتہ داری ہے ، خداوند متعال نے ہمیں ہر طرح کی گناہوں اور الودگیوں سے پاک و صاف رکھا ہے اور ہمارے علاوہ کوئی بھی اس کا دعوا نہیں کرسکتا مگر یہ کہ جھوٹ بولے ، زیادہ سے زیادہ موت کی یاد میں رہو ، قران کریم کی تلاوت کرو اور اس کے حبیب مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر دورود بھیجو کیوں کہ رسول خدا صلی علیہ و الہ وسلم پر صلوات بھیجنے کے دس ثواب ہیں ۔

ہم نے جن باتوں کی تمہیں سفارش اور نصیحت کی ہے اسے ذھن میں بیٹھا لو ، میں تمہیں خدا کے حوالے کرتا ہوں اور تم پر درود بھیجتا ہے ۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 76