تشدد کا شکار خواتین، امریکا سرفہرست

Sun, 11/27/2022 - 07:51

خواتین کے خلاف تشدد ایک ایسا معاملہ اور موضوع ہے جس کے سلسلہ میں مغربی دنیا میں سب سے زیادہ گفتگو کی گئی ہے مگر امریکا میں اس موضوع کی از حد اہمیت و حیثیت ہے ، اگر چہ امریکن حکومتوں نے ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ خواتین کے حق میں ملک کے حالات اور ماحول اچھا دیکھا سکیں مگر زرا سی تحقیق اور سوشل میڈیا پر سرچ حقائق سے پردہ اٹھانے کے لئے کافی ہیں کہ انسانی حقوق کے دعویدار ان ممالک میں خواتین کس قدر ظلم و زیادتی ، بے ابروئی اور ریپ کا شکار ہیں ۔

رپورٹس بیانگر ہیں کہ جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے بند خواتین کس طرح جیلرس کے وسیلہ جنسی زیادتی کا شکار ہوتی ہیں اور ازادی کے وقت ان تمام خواتین کو اس بات کی دھمکی دی جاتی ہے کہ راز فاش کرنے کی صورت میں بدترین حالات سے روبرو ہوں گی اور جن خواتین نے راز کو فاش کیا انہیں ڈھونڈ کر دوبارہ انفرادی جیلوں میں بند کردیا گیا ، امریکا میں جیلوں کے حالات اس قدر ناگفتہ بہ ہیں کہ بعض جیلوں کا نام ریپ کلب رکھ دیا گیا ہے ۔

تھامسن انسٹی ٹیوٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پیش کیا کہ امریکا ان ۱۰ ممالک میں سے ایک ہے جہاں خواتین نا امنی کا شکار ہیں ۔

سن ۱۹۷۰ عیسوی میں پہلی بار امریکا میں خواتین کے خلاف تشدد کو بہت بڑی اور اہم مشکل کے طور سے پیش کیا گیا کہ جس کے بعد انسانی حقوق کی کونسل نے عکس العمل پیش کیا ، اس بعد بہت ساری خواتین اور ان کے حقوق کی دفاع کرنے والی کمیٹیوں نے امریکا میں خواتین کے ساتھ انجام پانے والی زیادتی سے پردہ اٹھایا اور اور اس چھپے ہوئے راز کو فاش کیا ۔

امریکا میں انسان حقوق کی جانب سے انجام پانی والی تحقیقات اس بات کی بیانگر ہیں کہ امریکا میں ہر ۶ عورت میں سے ایک عورت بچپنے سے لیکر بڑے ہونے تک شدت پسند ، زیادتی اور ریپ کا شکار رہ چکی ہوتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منبع:

https://www.bbc.com/urdu

https://www.dw.com/ur

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37