بدگمانی نہ کرو

Sat, 11/12/2022 - 10:11

قران کریم نے انسانوں کو شادی کی ترغیب ہے اور اسے فقر کے خاتمہ اور صاحب ثروت و مالدار ہونے کی بنیاد شمار کیا ہے ، ۔۔۔۔۔۔ إِن يَكونوا فُقَراءَ يُغنِهِمُ اللَّهُ مِن فَضلِهِ ۗ وَاللَّهُ واسِعٌ عَليمٌ ۔ (۱) ، اسحاق بن عمار نقل کرتے ہیں کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : ایک ادمی نے رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے تنگدستی کا شکوہ کیا تو اaنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ، شادی کرو ، اس نے دوبارہ تنگدستی کی شکایت کی تو فرمایا ، شادی کرو ، حضرت (ص) نے تین بار اسی بات کو تکرار فرمایا ، تو کیا حدیث صحیح ہے ؟

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : ہاں درست ہے ! (۲)  

پیغمبر رحمت ، مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ایک اور مقام پر شادی اور عقد کے سلسلہ میں فرمایا: «مَا مِنْ‏ شَابٍ‏ تَزَوَّجَ‏ فِی‏ حَدَاثَةِ سِنِّهِ‏ إِلَّا عَجَّ شَیطَانُهُ یا وَیلَهُ یا وَیلَهُ عَصَمَ مِنِّی ثُلُثَی دِینِهِ فَلْیتَّقِ اللَّهَ الْعَبْدُ فِی الثُّلُثِ الْبَاقِی» ۔ (۳)

کوئی ایسا جوان نہیں ہے جو جوانی میں شادی کرے مگر یہ کہ شیطان فریاد کرتا ہے کہ افسوس ! افسوس ! اس نے اپنا دوتہائی دین محفوظ کرلیا ، لہذا بندہ (جوان) اب فقط ایک تہائی دین میں تقوائے الھی کی مراعات کرے ، اس ایک تہائی دین میں تقوائے الھی اپنائے اور شیطان کی چالوں سے اپنا دامن محفوظ رکھے ۔

ائمہ معصومین علیھم السلام نے بھی شادی کے فضائل و کمالات اور اس کی ضرورتوں کو بیان کرکے اس سنت الھی کو کم رنگ ہونے سے محفوظ رکھا اور ملت اسلامیہ کو اس کے فوائد سے اگاہ کیا کہ ہم اس مقام پر کچھ روایتوں کا تذکرہ کررہے ہیں :

روایت میں ایا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: «رَكْعَتَانِ‏ یصَلِّیهِمَا مُتَزَوِّجٌ‏ أَفْضَلُ مِنْ سَبْعِینَ رَكْعَةً یصَلِّیها غیرُ مُتَزَوِّجٍ» ۔ (۴)

شادی شدہ انسان کی دو رکعت نماز غیر شادی شدہ (کنوارے) انسان کی ستر رکعت نماز سے بالاتر و بہتر ہے اور حتی شادی شدہ کی نیند بھی غیر شادی شدہ (کنوارے) کی نیند سے بہتر اور بالاتر ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سوره مبارکہ نور ،  آیت ۳۲ ۔

۲: عروسی، شیخ عبد علی، تفسیر نورالثقلین، ج۵، ص۷۰۵، ح۴۴ ۔

۳: ، فضل الله بن علی بن عبید الله حسینی راوندی ، النوادر، ص ١٢۔

۴: مجلسی ، محمد باقر ، بحار الأنوار ، ج ‏١٠٠ ص ٢١٩ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37