کتاب "معارف اسلامی" کا انگلیش ترجمہ زیور طبع سے آرستہ ہوا

Sat, 11/05/2022 - 07:29

مجمع جہانی اہلبیت علیھم السلام کی کاوشوں سے کتاب "معارف اسلامی" کا انگلیش ترجمہ ھندوستان میں زیور طبع سے آرستہ کیا گیا ۔

یہ کتاب محترم محمد سعیدی مهر، امیر دیوانی، محسن جوادی و علیرضا امینی کی مشترکہ کاوشوں اور علمی کوششوں کا ثمرہ ہے ، یہ کتاب شیعہ عقائد پر مشتمل دروس کا مجموعہ ہے جس میں اصول دین کی گفتگو کی گئی ہے کہ جو دینی گفتگو کے میدان میں شیعہ عقائدہ کا اہم ترین پہلو ہے ۔

مصنفین نے اس کتاب کے مقدمہ میں عصر حاضر کے انسانوں کی مشکلات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ وہ کس طرح کی مشکلات سے روبرو ہیں پھر خدا کی شناخت ، اس کی تک پہنچنے کے راستے اور طریقے ، انسانوں اور دنیا کی شناخت ، انسان اور موت کی حقیقت قران کریم کی نگاہ میں ، انسان کی جاویدانگی اور اخروی زندگی قران کریم کے نگاہ میں ، مورد گفتگو ٹھری ہے ۔

نبوت ، امامت ، علماء کے اختیارات کے سلسلہ میں شیعہ عقائد پر بھی اس کتاب میں مفصل گفتگو کی گئی ہے ، نیز ولایت مطلقہ فقیہ اور حکومت و قانون سے اسے کے رابطے اور اسلامی جمھوریہ ایران کے ائیں میں اس کی اہمیت ، اس کتاب کا ایک اور حصہ ہے ۔

واضح رہے کہ یہ کتاب مجمع جہانی اہلبیت علیھم السلام کی درخواست سے محترم ابوذر احمدی کے وسیلہ انگلیش زبان میں ترجمہ کی گئی ہے اور 542 صفحات پر مشتمل اس کتاب کو مجمع جہانی اہلبیت علیھم السلام پبلیشر نے دوجلدوں میں اور ایک ہزار تعداد میں شائع کیا ہے ۔

مطالب میں پختگی ، مدلل گفتگو ، سادہ لب و لہجہ اس کتاب کی دیگر خصوصیات میں سے ہے تاکہ کتاب کسی خاص طبقہ سے مخصوص نہ رہے بلکہ ہر طبقہ کے افراد اس کتاب سے استفادہ کرسکیں ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 108