Tue, 10/18/2022 - 09:52
امیرالمومنین امام على عليہ السلام نے فرمایا: الكريمُ يَرفَعُ نفسَهُ في كُلِّ ما أسداهُ عن حُسنِ المُجازاةِ ۔ (۱)
با عظمت و احترام وہ ہے جو خود کو اس بات سے بالاتر جانے کہ اسے اس کی نیکی کے بدلے نیکی ملے گی ۔
مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی اس سلسلہ میں فرمایا : مَن قضى لمؤمنٍ حاجةً قضى اللّه ُ لَهُ حوائجَ كَثيرَةً أدْناهُنَّ الجَنّةُ ۔ (۲)
اگر کوئی کسی مومن کی ضرورت کو پورا کرے تو خداوند متعال اس کی بے پناہ ضرورتوں کو پورا کرے گا کہ اس میں سے کمترین چیز بہشت و جنت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
۱: ابوالفَتح آمِدی ، غرر الحكم ، ح 2033 ۔ و محمدی ری شهری ، محمد ، ميزان الحكمه، ج 10، ص 91 ۔
۲: حمیری ، عبد الله بن جعفر ، قرب الإسناد ، ص 119 ، ح 418 ۔
Add new comment