عالمی یوم قدس کا انعقاد ہر مسلمان کا شرعی و دینی وظیفہ

Sat, 04/16/2022 - 07:58
کرم علی حیدری

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی نے عالمی یوم قدس قریب ہونے پر اپنے ارسال کردہ پیغام میں دنیا کے مسلمانوں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ عالمی یوم قدس منانے کی درخواست کی ۔

انہوں نے  یہ کہتے ہوئے کہ عالمی یوم قدس کا انعقاد ہر مسلمان کا شرعی اور دینی وظیفہ ہے ، حضرت امام علی علیہ السلام کی وصیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: "کونا للظالم خصما و للمظلوم عونا" آئمہ معصومین علیہم السلام نے اس وصیت پہ کما حقہ اور بہترین انداز میں عمل کیا اور ہمیں بھی تعلیم دیا کہ ظالم کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوں اور مظلوم کی حمایت اور مدد کریں چاہے وہ کہیں کے بھی ہوں۔

سرزمین پاکستان کے برجستہ شیعہ عالم دین نے مزید کہا: جس شخصیت نے حضرت امام علی علیہ السلام کی اس وصیت کو پوری دنیا کے ظالموں کا مقابلہ کرنے اور مظلوموں و مستضعفوں کی مدد اور حمایت کا نعرہ لگایا اور اسے عملی جامہ پہنایا وہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ مردِ حریت رھبرِ کبیر مرجع تقلید شیعیانِ جہان بانیٔ انقلابِ جمہوری اسلامی ایران حضرت آیۃ اللّٰہ العظمی سید روح اللہ الموسوی امام خمینی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی باکمال و لازوال شخصیت تھی جنہوں شرق و غرب و جنوب و شمال میں بسنے والے مسلمانوں اور انسانوں تک دین اسلام کے حقیقی معنی رکھنے والے پیغام کو عام کیا اور فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں پر یہودیوں کی جارحیت و بربریت و مظالم کے خلاف آواز بلند کی نیز یہودیوں کی سخت ترین مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ یہ حکم بھی جاری فرمایا کہ فلسطینیوں کی حمایت اور یہودیوں کی مخالفت کرنا ہر مسلمان کا شرعی وظیفہ ہے ۔

انہوں نے تاکید کی: حضرت امام خمینی (رح) نے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دیکر یہ فرمایا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پہ پوری جہان کے مسلمان بلاتفریق شیعہ و سنی ، طفل و پیر و جوان مرد اور عورتیں اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل کر اور سڑکوں پر اکر بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنی صدا بلند کریں اور یہودیوں کی جارحیت و مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کریں ۔

حجت الاسلام والمسلمین المشہدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت امام خمینی (رح) کی وفات کے بعد سے لیکر اج تک ولی امر مسلمین جہان حضرت آیۃ اللّٰہ العظمی الحاج آقای امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو جمع کرنے ، اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انہیں شعور دینے ، پوری دنیا کے ظالموں کا مقابلہ کرنے اور ان سے اعلان بیزاری کرنے کا علم اٹھایا رکھا ہے، کہا: ہم بھی اپنے رھبر معظم کے تابع و مطیع ہیں نیز تمام مسلمانوں کی شرعی ذمہ داری بنتی ہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو اپنے شہروں اور قصبوں میں ریلیاں منعقد کرکے یہود و نصاری کی جارحیت و بربریت سے اعلان برائت کریں نیز مظلوم فلسطینیوں اور بیت المقدس سے اپنی حمایت کا اعلان کریں ۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی
مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان
سرپرست موسسہ و مدرسہ علمیہ
حضرت امام  العصر(عج) فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 78