رمضان ، خود کو بدلنے کا بہترین موقع

Sun, 04/03/2022 - 19:21

تبدیلی اور بدلاو اس وقت مفید ہے جب مناسب وقت پر انجام پائے اس لحاظ سے اگر ہم اپنے اندر تبدلی اور بدلاو کے خواھاں ہوں تو پھر ہمیں وقت شناس بھی ہونا چاہئے کیوں دیر کرنے یا بے وقت تبدیلی ممکن ہے نقصان دہ ہو ، اس بنیاد پر اگر ہم تبدیلی اور بدلاو کے خواہاں ہیں تو ہمیں وقت شناس ہونا چاہئے اور جب تک دیر نہیں ہوئی وقت سے بخوبی استفادہ کرنا چاہئے نیز اپنے راستہ اور مقصد کو بھی پہچان کر اسی راہ پر گامزن ہوں ۔

جب قران کریم کی ایتوں میں غور و فکر کریں گے کہ جس کی قران کریم نے بارہا و بارہا ہم سبھی کو دعوت بھی دی ہے تو اس بات کی جانب بخوبی متوجہ ہوں گے کہ اس مقدس، الھی اور اسمانی کتاب نے ہم انسان کو ہمیشہ اور بار بار اپنے اندر تبدیلی لانے اور خداوند متعال کی بندگی اور ہدایت کی سمت قدم بڑھانے کی نصیحتیں کی ہیں ، جیسا کہ سوره حدید کی 16 ویں ایت شریفہ میں ایا ہے کہ «أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِاللَّهِ ؛ کیا صاحبانِ ایمان کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے کہ ان کے دل ، ذکر خدا اور اس کی طرف سے نازل ہونے والے حق کے لئے نرم ہوجائیں » ۔  [1]

تبدیلی اور بدلاو اگر صحیح و مناسب وقت پر انجام پائے تو یقینا انسان کی ترقی اور سعادت کے اسباب فراھم کرسکتا ہے جیسا کہ فضیل بن عیاض کہ ایک مدت تک ڈکیتی میں مشغول تھے مگر اسی ایت کریمہ کو سننے کے بعد انہوں نے اپنے اندر عظیم تبدیلی کا اغاز کیا اور قران کریم و اهل بیت اطھار علیهم السلام کے نور ہدایت کے زیر سایہ مکتب آل الله کی شاگردی کو گلے لگایا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ حدید، ایت ۱۶

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
16 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42