شب ھای قدر میں نماز استغفار پڑھیں اور خدا سے اولاد پائیں
نماز استغفار کا طریقہ
یہ نماز فجر کی طرح دو رکعت ہے.
دونوں رکعتوں میں سورہ الحمد کے بعد سورہ قدر (انا انزلناه فی لیلة القدر) کو پڑھے اور اس کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے ۱۵ مرتبه استغفرالله کہے .
رکوع میں جانے کے بعد ذکر رکوع(سبحان ربی العظیم و بحمدہ)کے بعد ۱۰ مرتبه کہے استغفرالله
رکوع سے سر اٹھانے کے بعد ۱۰ مرتبه کہے استغفرالله
پہلے سجدہ میں ذکر کے بعد ۱۰ مرتبه کہے استغفرالله
دو سجدوں کے درمیان بیٹھتے وقت ۱۰ مرتبه کہے استغفرالله
دوسرے سجدے میں ذکر کے بعد ۱۰ مرتبہ کہے استغفرالله
دوسرے سجدہ ادا کرنے کے بعد بیٹھ جائے اور پھر ۱۰ مرتبه کہے استغفرالله
دوسری رکعت کو بھی اسی ترتیب سے بجا لائے اور سلام پھیرے.
نوٹ:
1: ذکر فقط "استغفرالله" ہونا چاہئے نہ کہ "استغفرالله ربی و اتوب الیه" ۔
2: اگرچہ اس نماز کے پڑھنے کا بهترین وقت رات کا آخری پہر یعنی سحری کے نزدیک، تاہم شب قدر میں دیگر اوقات میں بھی پڑھی جاسکتی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منبع: مكارم الاخلاق، ص 328
Add new comment