رمضان؛ بہار قران

Tue, 03/29/2022 - 19:11
رمضان بھار قران

ماه مبارک رمضان ، ماہ پیدائش ، ماہ نزول ، ماہ انس ، ماہ بہار، ماہ شناخت قران کریم اور اس اسمانی کتاب سے فکری و عملی طور سے استفادہ کا مہینہ بہت نزدیک و قریب ہے ۔

وہ مہینہ کہ جس کی شب قدر میں مرسل اعظم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے قلب مبارک نے امین وحی الھی حضرت جبرئیل امین سے قران کے نور کو دریافت کیا اور قران کریم لوح محفوظ سے رسول خدا (ص) کے قلب مطھر پر اترا ۔

ایسا مہینہ کہ جس میں ہم سبھی روزہ رکھکر عبادتوں اور دعا و مناجات کے ذریعہ نزول قران کریم کا استقبال کرتے ہیں اور خالص و حقیقی روزے، عبادت و دعاوں کے وسیلہ قران کریم سے خود کے رابطہ کو مستحکم کرتے ہیں نیز یہ فیصلہ و ارادہ کرتے ہیں کہ قران کریم سے ہمیشہ ہمارا رابطہ مستحکم و محکم رہے گا ۔

قران کریم ، ماہ مبارک رمضان کی روح و جان اور وہ عنصر حیات ہے جو اس ماہ مبارک کے وجود میں پھونکی گئی ، جس کے نزول نے اس ماہ کی اھمیت و عظمت کو کئی گنا دوبالا کردیا ، قران ماہ مبارک رمضان وہ دل ہے جس کے وجود اور جس کی دھڑکنوں کے بغیر روزہ داروں کی معنوی حیات کی رگوں میں جان نہیں پڑنے والی ، قران دلوں کی بہار ہے تو ماہ مبارک رمضان قران کی بہار ہے ، جیسا کہ امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا : " لِكُلِّ شَيْءٍ رَبِيعٌ وَ رَبِيعُ اَلْقُرْآنِ شَهْرُ رَمَضَانَ ؛ ھر چیز کی بہار ہے اور رمضان ، قران کی بہار ہے ۔ " (۱)

امیرالمومنین على علیہ السلام نے قران کریم کے سلسلہ میں فرمایا : " و تَفَقَّهوا فيهِ فإنّهُ رَبيعُ القُلوبِ؛ در قرآن بیندیشید که بهار قلب هاست ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: معانی الأخبار ،  جلد۱ ،  صفحه ۲۲۸ 
۲: نهج البلاغة ، الخطبة ۱۱۰

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59