بچوں کی تربیت امام محمد باقر کی نگاہ میں

Mon, 03/21/2022 - 20:11
تربیت فرزند

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے فرمایا : « لاتسترضعوا الحمقاء فان اللبن یعدى و ان الغلام ینزع الى اللبن یعنى الى الظئر فى‏الرعونه و الحمق‏» ۔(1)

بے وقوف اور کم عقل عورت کو اپنے بچوں کی دائی (دودھ پلانی والی) نہ بناو کیوں کہ دودھ کے ذریعہ اس کی حماقت بچے میں منتقل ہوجاتی ہے ۔

نیز ایک دوسری روایت میں امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا : « اپنے بچوں کے لئے اچھی اور حَسِین دائی (دودھ پلانی والی) انتخاب کرو اور بری و بدشکل دائی (دودھ پلانی والی) انتخاب کرنےسے پرھیز کرو ۔ (2)

نیز حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک دوسرے مقام پر فرمایا : اپنے بچوں کے لئے اچھی اور صاف ستھری رہنے والی دائی (دودھ پلانی والی) انتخاب کرو کیوں کہ ان کا دودھ انکے صفات و کمالات کو بچے کے جسم میں منتقل کرتا ہے ۔ (3)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
1: الوافی ،  جلد23 ، ص1369 ۔   
2 التهذیب، ج 8، ص 110
3: الکافى، ج 6، ص 44، ح 13

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
17 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 61