مجھے یاد کرو تاکہ میں تمھیں یاد کروں

Thu, 01/20/2022 - 09:24
ذکر خدا

خدا کے ذکر کا مطلب یاد دہانی اور یاد آوری ہے، انسان جن چیزوں کو پسند کرتا ہے اور اس سے قلبی لگاو رکھتا ہے اسے اپنے ذہن میں دہراتا ہے ، اس سے انسیت اور اس مانوس رہنا اسے پسند ہے، بعض افراد فقط و فقط پیسے ، مال و دولت ، جائداد اور شہرت کے پیچھے دوڑتے ہیں ، یعنی کچھ لوگ دنیا کے پیچھے دوڑتے ہیں تو کچھ کو فقط آخرت کی فکر ہوتی ہے ، یہ دونوں ہی طرز فکر اور طریقہ عمل ادھورا ، ناقص اور غلط ہے ، بہترین طرز عمل یہ ہے کہ انسان کو دنیا اور آخرت دونوں کی فکر ہونی چاہئے کیوں کہ رسولوں ، پیغمبروں ، معصوم اماموں سلام اللہ علیہم اور صاحب فضل و کرامت رہبروں نے بارہا و بارہا اپنے بیان میں اس بات کی تاکید اور راہنمائی کی ہے کہ دنیا میں موجود فرصت سے اخرت کو اباد کرنے کیلئے استفادہ کیا جائے ، البتہ بہترین ذکر ، ذکر در عمل ہے یعنی انسان زبان سے معتبر ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ کہ جس کی فراوان برکتیں ہیں اپنے عمل اور کردار میں تبدیلی لائے اور اپنے اندر موجود ناپسند اور مکروہ اعمال کو دور کرے ۔

جب اپ خدا کو یاد کریں گے اور اسے ندا دیں گے تو اپ سے پہلے یقینا وہ خود اپ کی یاد میں ہوگا ، یہ وہ اہم وجہ ہے جو انسانوں کو خدا کی یاد میں رہنے کی رغبت دلاتی ہے ، جیسا کہ قران کریم نے سورہ بقرہ میں فرمایا «فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ ؛ مجھے یاد کرو تاکہ میں تمھیں یاد کروں ۔ » [1] لہذا یاد و ذکر خدا کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اسے یاد کرنے کی صورت میں وہ بھی ہمیں یاد رکھے گا ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49