لاہور، مردہ باد اسرائیل ریلی 19 دسمبر کو نکالنے کا اعلان

Wed, 12/15/2021 - 08:10
اسرائیل مردہ باد

اسرائیل کے ناپاک عزائم اور جارحیت کیخلاف تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) نے ’’مردہ باد اسرائیل ریلی‘‘ کا اعلان کر دیا۔ ریلی کی قیادت سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ ریلی 19 دسمبر بروز اتوار کو صبح 11 بجے لاہور کی تاریخی مال روڈ پر مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں لاہور کے غیور اور باشرف شہری خواتین، بچے اور مرد شرکت کریں گے۔

ریلی سے خطاب میں مقررین اسرائیل کے امت مسلمہ کیخلاف ہتھکنڈوں، اس کے جارحانہ عزائم اور خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال خطرے میں ہونے کے باعث امت مسلمہ اس بات پر متفق ہو رہی ہے کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہیے۔

منبع: اسلام ٹائمز

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 60