کتاب: فتح الغالب فی رد شرح المطالب (اول)

Tue, 12/07/2021 - 06:22

مؤلف : حکیم مولانا سید ذاکر حسین دہلوی

ناشر: مطبع تصویر عالم پریس لکھنوھند

زبان: اردو

موضوع: مناظرہ ، جواب، اثبات ایمان آباء و اجداد رسول اسلام و دیگر انبیاء الھی علیھم السلام و ایمان جناب ابوطالب رضوان اللہ تعال علیہ۔

تشریح:

حکیم مولانا سید ذاکر حسین دہلوی صاحب، اپنی اس کتاب (کہ جس پر وقت کے بزرگ علمائے کرام کی لاتعداد تقریض موجود ہے) کے مقدمہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ مولوی محمد احمد رضا خان صاحب (متعصب سنی عالم) کا تحریر کردہ رسالہ، بعض احباب نے احمد اباد سے حقیر کے پاس ارسال کیا جس میں مصنف کتاب نے جناب ابوطالب رضوان اللہ علیہ پر کفر کا فتوا دیا ہے اور درپردہ تمام انبیاء و اوصیاء الھی خصوصا رسول اسلام (ص) کے آباء و اجداد طاھرین کو مشرک و کافر قرار دیا ہے۔

اگرچہ اس کا کتاب کا جواب بزرگ اھل سنت عالم دین سید شرف الدین صاحب نے انہیں نہایت ہی خوش اسلوبی کیساتھ دیا ہے کہ اسی بنیاد پر ان پر شیعہ ہونے اور راٖفضی ہونے الزام لگایا گیا ، حقیر سید ذاکر حسین نے بھی اس تحریر کا جواب لازم و ضروری جانا اور کتاب ہذا اسی گستاخی کا منھ توڑ جواب ہے ۔

علمائے کرام کی تقریضات میں لگی مہر ( کہ جو بہت واضح نہیں ہے) سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتاب سن 1323 یا 1343 ھجری قمری میں تحریر ہوئی ہے ۔

مصنف نے موجودہ کتاب میں اس بات پر مکمل طور سے دھیان رکھا ہے اور پوری کوشش کی ہے کہ انبیاء و اوصیاء الھی از جملہ مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و الہ وسلم کے آباء و اجداد طاھرین اور محسن اسلام، محافظ و حامی رسول اکرم جناب ابوطالب رضوان اللہ کے ایمان کو اھل سنت کی معتبر و مستند کتابوں سے ثابت کریں ۔

شائقین اس کتاب کو مندرجہ ذیل لینک سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں :

http://www.maablib.org/fateh-al-galib-fi-rd-shrah-al-matalib-by-zakir-hu...

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 18