سوشل میڈیا کے بے لگام رابطے

Mon, 12/06/2021 - 09:29
سوشل میڈیا

صحیح اور مناسب طور طریقہ سے سوشل میڈیا کا کنٹرول بچوں کی ذہنی، فکری اور نفسیاتی سلامتی کا ضامن ہے ۔

سوشل میڈیا نے نامناسب اور قبل از وقت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے آپسی، پوشیدہ نا و امن تعلقات کی راہیں ہموار کردی ہیں، کہ اگر ہم اسے کنٹرول نہ کریں تو وہ دن بہت دور نہیں کہ ایک ایسی جوان نسل سے روبرو ہوں گے جو اپنی زندگی میں بے انتہا مشکلات کا شکار ہوں گے۔

دورہ حاضر کے گھرانے اور خاندانوں کو سب سے زیادہ جس چیز کی تشویش لاحق ہے وہ بے مہار سوشل میڈیا ہے کہ جو جوان لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان موجود حدود اور دیوار کو گرانے کا زمینہ و میدان ہے۔

جب غیر محفوظ سوشل میڈیا احساسات و جزبات کے سمندر میں غوطہ زن، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے اختیار میں اجائے کہ جنہیں خود کی مکمل شناخت نہیں ہے، یا دوسرے الفاظ میں یوں کہا جائے کہ وہ اپنی شخصیت سے مکمل طور سے لاعلم ہیں، ایسے حالات میں ہمیں غیرمںتظرہ اتفاقات وحوادث کا منتظر رہنا چاہئے ۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے لقمان حکیم سے نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے اپنے بچے سے کہا کہ: «یَا بُنَیَّ إِنْ تَأَدَّبْتَ صَغِیراً انْتَفَعْتَ بِهِ کَبِیراً، وَ مَنْ عَنی بِالْأَدَبِ اهْتَمَّ بِهِ وَ مَنِ اهْتَمَّ بِهِ تَکَلَّفَ عِلْمَهُ- وَ مَنْ تَکَلَّفَ عِلْمَهُ اشْتَدَّ طَلَبُهُ- وَ مَنِ اشْتَدَّ طَلَبُهُ أَدْرَکَ مَنْفَعَتَهُ فَاتَّخِذْهُ عَادَة؛  ترجمہ: میرے بیٹے اگر بچپنے میں ادب سیکھا ہے تو بڑے ہونے کے بعد تمہیں فائدہ ملے گا، اور جو کوئی بھی ادب پر توجہ کرے گا اسے اہمیت دے گا اور جو اسے اہمیت دے گا اپنے علم کا پابند رہے گا اور جو اپنے علم کا پابند رہے گا زیادہ سے زیادہ اسے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا اور جو بھی تحصیل علم میں کوشاں ہوگا اس کے فائدہ کو محسوس کرے گا ، لہذا اسے اپنی عادت بنا لو ۔ [1]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

 ۱:  قمى، على بن ابراهیم‏؛ تفسیر القمی‏، ناشر: دار الکتاب‏، قم‏، 1404 ق‏، ج 2، ص 164.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 24