انسانی زندگی کی بنیاد

Mon, 07/20/2020 - 09:18

خلاصہ:یقین یہ ہے کہ اگر کوںٔی راستہ سُجھائی نہ دے اور تم کہو کہ راستہ بنانے والی اللّٰہ کی ہے۔

انسانی زندگی کی بنیاد

     اگر انسانی زندگی کی بنیاد محنت، صبر اور توکل سے رکھی جاںٔے تو صرف چند سال میں ہی ایک بہترین تناور درخت کی طرح شخصیت اُبھر کر سامنے آتی ہے اور وہ شخصیت جب معاشرے کے میدان میں اُتر کر اپنا کردار ادا کرتی ہے تو معاشرہ نکھار کی جانب گامزن ہوتا ہے اور ماحول میں نںٔی اور پر اعتماد شخصیتوں کا اضافہ ہوتا ہےاور اس وقت ہر انسان اس آیت کا مصداق بننے لگتا ہے: «قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّـهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّـهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ[سورۂ آل عمران، آیت:۳۱] اے پیغمبر! کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگ اللہ سے محبّت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، خدا بھی تم سے محبّت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا کہ وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے»۔
     ایک بُرا شخص معاشرے میں حد درجے کا انتشار پھیلا سکتا ہے اور ماحول میں تغیر پیدا کر سکتا ہے اور اسی طرح ایک اچھےشخص کا کردار بھی معاشرہ میں مؤثر تبدیلیاں لاسکتا ہے، چونکہ ایک معاشرہ ایک فرد سے تشکیل پاتا ہے۔
      تو کیوں نہ ہم اپنی ذات سے اپنی شخصیت کو سنوارنے کا آغاز صبر، محنت اور توکل سے کریں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 70