مردوں کی پاکدامنی پر عورتوں کے حجاب کا اثر

Thu, 07/23/2020 - 04:08

خلاصہ: اگر خواتین، نامحرم مردوں سے پردے کا خیال رکھیں تو معاشرہ پاک و پاکیزہ رہے گا۔

 مردوں کی پاکدامنی پر عورتوں کے حجاب کا اثر

عورت، انسان کی زندگی اور انسانی معاشرے کا ایسا اہم اور بنیادی رکن ہےجس کی پاکدامنی کی وجہ سے انسانی نسل پاکیزگی کے ساتھ پروان چڑھتی ہے اور اس پاکیزہ نسل کے ذریعے مومن اور دیندار معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
حجاب اور پاکدامنی کے لحاظ سے عورتوں کی آزادی کا نتیجہ یہ ہے کہ معاشرہ ہواوہوس کی زنجیروں میں قیدی ہوجاتا ہے اور مردوں کی نفسانی اور جنسی خواہش کے شعلے بھڑک اٹھتے ہیں تو معاشرہ فحاشی اور برائی کی طرف دھکیلا جاتا ہے، کیونکہ نامحرم کی طرف دیکھنا بے حیائی اور فحاشی کو جنم دیتا ہے۔
دین اسلام نے جس پردے کا حکم دیا ہے اگر عورتیں اس پردے کا خیال رکھیں اور اپنی زینت کو نامحرم مردوں سے چھپائیں تو مردوں کی ناپاک نظریں ان کی طرف نہیں اٹھیں گی اور معاشرے کے مردوں اور عورتوں کا دامن پاک رہے گا۔
خواتین کو چاہیے کہ زندگی کے مختلف حالات میں نامحرم کی نظروں سے اپنا تحفظ کریں، دعوتوں، شادی بیاہ کے جشن اور گلی بازاروں میں آتے جاتے ہوئے اور کسی بھی ایسی جگہ پر جہاں نامحرم سے آمنے سامنے ہونے کا امکان ہو، وہاں اپنے پردے کا خیال رکھیں کہ نامحرم کی نظر ان پر نہ پڑے تاکہ نامحرم ان کی طرف دیکھ کر گناہ میں مبتلا نہ ہوجائے اور خود خواتین کا دامن بھی پاک رہے۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29