خوف خدا اور کرونا کا خوف

Sat, 07/11/2020 - 12:26

خلاصہ: جو خدا سے مدد مانگتا ہے اور صرف اسی پر بھروسہ کرتا ہے وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتا۔

خوف خدا اور کرونا کا خوف

     آج کا انسان جس سے ڈرنا چاہیے اسی سے نہیں ڈرتا باقی ساری دنیا سے ڈرتا ہے، جو انسان خدا سے ڈرتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا، اور جو انسان خدا سے نہیں ڈرتا وہ دنیا کی ہر چیز سے ڈرتا ہے، اور وہ بزدل، ڈرپوک اور کم ہمت ہوجاتا ہے، خوف اور ڈر ہر جاندار میں پایا جاتا ہے، خوف کی کیفیت ہمیشہ یکساں نہیں ہوتی جب کوئی بڑا حادثہ یا واقعہ رونما ہوتا ہے تو خوف بہت بڑھ جاتا ہے، جیسے اِسوقت ساری دنیا اور دنیا کا بڑے سے بڑے انسان تھرتھراہٹ کے عالم میں ہیں، اسکی واحد وجہ خدا سے دوری ہے، کیونکہ جو انسان خدا پر بھروسہ کرتا ہے وہ اپنے اوپر آنے والی ہر بلاء کے لئے تیار ہوتا ہے چاہے وہ بلاء موت ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ جو انسان خدا پر بھروسہ کرتا ہے وہ موت نہیں ڈرتا، بلکہ جب موت کے بارے میں اس سوال کیا جاتا ہے:«يا بنيّ كيف‏ الموت‏ عندك‏؟! اے بیٹا تمھارے نزدیک موت کیسی ہے؟»، تو وہ یہ کہتا ہوا نظر آتا ہے: «يَا عَمِّ أَحْلَى مِنَ الْعَسَل‏؛ اے چچا شھد سے زیادہ شیرین»[الهداية الكبرى، ص:۲۰۴‏]۔
     یہ جملہ وہی کہہ سکتا ہے جو اپنی زندگی کو خدا کے لئے گزار رہا ہے، لیکن جو انسان دنیا کی پستیوں وہ کبھی بھی یہ نہیں کہہ سکتا۔
    اس لئے اس مشکل وقت میں ہمیں چاہئے کہ ہم خدا سے مدد مانگے اور صرف اور صرف اللہ پر بھروسہ کریں کیونکہ جو اللہ پر بھرسہ کرتا ہے خدا اس کو سکون عطاء کرتا ہے:«من‏ توكّل‏ على‏ اللَّه‏ ذلّت‏ له‏ الصّعاب‏، و تسهّلت عليه الأسباب‏؛ جو خدا پر بھروسہ کرتا ہے اس کے لئے سختیاں نرم ہوجاتی ہیں اور اسباب اس کے لئے آسان ہوجاتی ہے»[تصنيف غرر الحكم و درر الكلم‏، ص:۱۹۷]۔
*الهداية الكبرى‏، حسين بن حمدان‏ خصيبى، البلاغ، بیروت، ۱۴۱۹ ھ ق۔
*تصنيف غرر الحكم و درر الكلم‏، مصطفى‏درايتى، دفتر تبلیغات، ایران، قم، ۱۳۶۶ ش۔

 

 

 

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 79