انسان کو خاک سے پیدا کرنے کا مقصد

Sun, 07/05/2020 - 06:49

خلاصہ: دنیا کی ہر چیز کو انسان کے لئے پیدا کیا گیا ہے تاکہ انسان اس کے ذریعہ کمال کے راستںوں کو طے کرے۔

انسان کو خاک سے پیدا کرنے کا مقصد

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ دنیا میں کام کرنے اور اس میں محنت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، حالانکہ اسلام نے کام اور محنت کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی ہے اور بیکار شخص کی بہت زیادہ مذمت بھی کی ہے، جس کے بارے میں امام علی(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں:«هُوَ أَنشَأَكُم مِنَ الأَرضِ وَاستَعمَرَكُم فيها؛ وہ ہے جس نے تمھیں زمین سے پیدا کیا اور اس کی آبادی کو تمھارے حوالے کردیا».[جامع أحاديث الشيعة، ج:۲۳، ص:۹۷۰]۔
     اس حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ خدا نے انسان کو اپنی عبادت کے ساتھ ساتھ دنیا میں کام کرنے کی بھی تشویق کی ہے اور اس کے لئے کچھ وقت کو مشخص کرنے کا حکم بھی دیا ہے جس کے بارے میں امام رضا(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «و ساعَةً لِأمر المَعاشِ؛ اور کچھ وقت روزی کمانے کے لئے»[بحار الانوار، ج:۷۵، ص:۳۲۱]۔
    اس لئے انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی دنیا اور آخرت دونوں کے لئے وقت کو مشخص کرے دنیا کو دنیا کی حدتک اہمیت دیں اور اس کو اپنی آخرت کے لئے ایک پل قرار دے۔
*جامع أحاديث الشيعة،  سید محمد حسین بروجردى،‏ انتشارات فرهنگ سبز، تھران، ۱۳۸۶ش۔
*بحارالانور، محمد باقر طباطبائی، دار إحياء التراث العربي‏، بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52