نبی اکرمؐ لوگوں کو گمراہی سے نکال کر ہدایت کرنے والے

Wed, 06/24/2020 - 15:05

خلاصہ: حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے خطبہ فدکیہ کی روشنی میں بیان کیا جارہا ہے کہ نبی اکرم (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے لوگوں کو گمراہی سے نکال کر ہدایت کی۔

نبی اکرمؐ لوگوں کو گمراہی سے نکال کر ہدایت کرنے والے

حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) خطبہ فدکیہ میں ارشاد فرماتی ہیں: "وَ قَامَ فِی النَّاسِ بِالْهِدَایَۀِ، فَاَنْقَذَهُمْ مِنَ الْغَوَایَةِ، وَ بَصَّرَهُمْ مِنَ الْعَمَایَةِ، وَهَدَاهُمْ اِلَی الدِّینِ الْقَوِیمِ، وَدَعَاهُمْ اِلَی الطَّرِیقِ الْمُسْتَقِیمِ"، اور (رسولؐ اللہ) لوگوں میں ہدایت کرنے کے لئے کھڑے ہوگئے، تو ان کو گمراہی سے نجات دی، اور انہیں اندھے پن سے (نکال کر) بینائی (کی طرف) لائے، اور انہیں مضبوط دین کی طرف ہدایت کی، اور انہیں راہِ مستقیم کی طرف پکارا"۔

وضاحت:
حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے خطبہ کے ان فقروں کا آپس میں بنیادی طور پر تعلق پایا جاتا ہے۔
ہدایت کبھی راستہ دکھانے کے معنی میں ہوتی ہے یعنی رہنمائی کرنا، اور کبھی منزل تک پہنچانے کے معنی میں ہوتی ہے یعنی رہبری اور راستے پر لے جانا۔
ہدایت کا راستہ آگہی، اختیار، محبت اور شوق کے ساتھ طے ہونا چاہیے، اسی لیے ابتدا میں رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ آدمی اندھے پن سے نکل کر حقیقت کی طرف بینائی حاصل کرلے، پھر اپنے ارادے اور انتخاب کے ساتھ گمراہ راستے سے ہدایت کے راستے کی طرف رُخ موڑ لے۔
لہذا نبی اکرم (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) لوگوں کی ہدایت کے لئے انہیں راستہ دکھانے اور رہنمائی کرنے کے ذریعے، غوایت اور گمراہی سے نجات دیتے ہیں، اور اندھے پن اور حقیقت کو نہ دیکھنے سے بینائی اور دیکھنے کی طرف لاتے ہیں تاکہ لوگ حیات اور انسانیت کی بلندیوں کو دیکھ سکیں۔
بینائی اور بصیرت کی طرف لانے کے بعد، منزل مقصود اور راہِ مستقیم کو طے کرنے کے لئے شوق پیدا ہوتی ہے اور رہبری کے معنی میں ہدایت وقوع پذیر ہوتی ہے۔ بنابریں رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) اُسوہ حسنہ اور بہترین نمونہ عمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والے لوگ، نبی اکرم (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی پیروی کرنے سے اللہ تعالیٰ کے محبوب بنتے ہیں اور مضبوط دین کے پابند بن کر راہ مستقیم پر گامزن رہتے ہیں۔

* احتجاج، طبرسی، ج۱، ص۱۳۳۔
* ماخوذ از: پیامبر شناسی، ص۵۸، محمد علی مجد فقیہی۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 78